بین الاقوامی

Netherlands Leader Tries To Burn Quran In Arnhem: نیدر لینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کو مسلم نوجوانوں نے ناکام بنادیا

نیدر لینڈ میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی گئی ہے۔ایک بار پھر سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا نفرتی عمل انجام دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔ حالانکہ اس کیلئے پیگیڈا رہنما کو مقامی حکومت وانتظامیہ سے بھی اجازت مل گئی تھی لیکن اس ذمہ دار اور انصاف پسند اور مسلم معاشرے نے اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے جب یہ سب کچھ کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر مسلم نوجوانوں اور مظاہرین کا سخت غصہ اور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس دوران نیدر لینڈز میں مسلم نوجوانوں نے پولیس حصار توڑ کر انتہا پسند کو قرآنِ کریم کی توہین سے روک دیا۔دائیں بازو کے انتہا پسند 2 افراد قرآنِ پاک کی توہین کرنا چاہتے تھے۔اس موقع پر مسلم نوجوانوں نے انتہا پسندوں کی ناپاک کوشش ناکام بنا دی جس کے بعد انتہا پسند فراربھی ہوگیا۔

ہالینڈ میں پولیس اور ایک گروپ کے درمیان یہ جھگڑا اس  وقت شروع ہو گیا جب پیٹریاٹک یورپین اگینسٹ دی اسلامائزیشن آف دی ویسٹ تحریک کے رہنما ایڈون ویگنز ویلڈ نے کی قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی  تھی۔اس دوران تین افراد کو گرفتار کیا گیا اور تین افسران کو معمولی چوٹیں آئیں۔واضح رہے کہ پیگیڈا رہنما کو پولیس کی حفاظت میں رکھا گیا تھا۔مراکش نژاد ارنہم کے میئر احمد مارکوچ نے کہا کہ ہالینڈ میں مقدس کتاب کو جلانا ممنوع ہے۔یاد رہے کہ نیدرلینڈز میں، میئرز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ اگر وہ امن عامہ میں خلل کی توقع رکھتے ہیں تو وہ مظاہروں پر پابندی لگاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شرپسندوں کی جانب سے ایسی حرکت پر  شہر کے مسلمان مبینہ طور پر ویگنز ویلڈ اور ارنہم کے میئر احمد مارکوچ سے ناراض ہیں کیونکہ جانسپلین پر معاملات مکمل طور پر ہاتھ سے نکل گئے تھے۔اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ویگنز ویلڈ کے نام سے ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو اسلامی مقدس کتاب قرآن کو جلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہالینڈ کی مسلم مخالف تنظیم پیگیڈا کے سربراہ ویگنز ویلڈ نے دی ہیگ میں جاری عدالتی کارروائی کے دوران قرآن پاک کا دوسرا نسخہ پھاڑ دیا۔ اسی طرح، جنوری 2023 میں، ڈچ پارلیمنٹ کے قریب قرآن  کے نسخہ کی بے حرمتی کی گئی ۔

مبینہ ویڈیو میں جنسپلین کی سڑک پر مکمل افراتفری کا ماحول دیکھا جاسکتا ہےاور یہ سب اس وقت ہورہا تھا  جب پیگیڈا کے رہنما نے مقدس کتاب کو جلانے کی کوشش کی تھی ۔ اسی دوران مظاہرین میں سے ایک شخص نے بچ بچا کر اس شرپسند تک پہنچ گیا اور اس کو زبردست انداز میں مکے مار کر گرا دیا اور پھر پٹائی شروع کردی، اس دوران موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں الگ کرنے کی کوشش کی۔اور بعد میں اس کو گرفتار کرلیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

31 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

1 hour ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago