سڈنی: جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے ملک پاپوا نیو گنی کے ایک دور دراز گاؤں میں جمعہ کی صبح مٹی کا تودہ کھسک گیا، جس میں تقریباً 100 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔
ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے اے بی سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ تباہی مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے کے قریب صوبہ اینگا کے گاؤں کاکلام میں پیش آئی جو پورٹ مورسبی سے 600 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
پورجیرا وومن ان بزنس ایسوسی ایشن کی صدر الزبتھ لاروما نے کہا کہ “لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے جب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور پورا گاؤں ملبے تلے دب گیا”۔ لاروما نے کہا، “میں جو اندازہ لگا سکتی ہوں، اس کے مطابق وہاں 100 سے زیادہ لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔”
یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے کے قریب پیش آیا۔ علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 100 سے زائد ہو سکتی ہے۔ حالانکہ، حکام نے ابھی تک اس اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کی ہے۔
امدادی اور بچاؤ کارکن لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ کئی لاشیں نکال لی گئی ہیں لیکن کئی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ مقامی لوگ بھی دبی ہوئی لاشوں کو نکالنے میں راحت اور امدادی کارکنوں کی مدد کر رہے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاپوا نیو گنی کی آبادی ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ یہ آسٹریلیا کے بعد جنوبی بحر الکاہل کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ آسٹریلیا کی آبادی 2 کروڑ 70 لاکھ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…