پڑوسی ملک پاکستان کی سیاست میں ایک نئی تصویر اس وقت دیکھنے کو ملی جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مرکز اور پنجاب میں حکمرانی کرنے والی جماعت کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔پارٹی صدر کے عہدے کے لیے نواز شریف کے 8 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کھیل داس کوہستانی نے نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے، چاروں صوبوں سے الگ الگ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ مقبوضہ کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے بھی نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ سے ن لیگ کے صدر بشیر میمن نے نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جبکہ خیبر پختون خوا سے امیر مقام نے نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔رانا ثناء اللّٰہ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا جبکہ کمیشن کے 4 ارکان میں عشرت اشرف، اقبال ظفر، کھیل داس اور جمال شاہ کاکڑ بھی شامل تھے۔
آج دوپہر 12 بجے تک کاغذات جمع کرائے گئے اور 1 بجے تک ان کی جانچ پڑتال ہوئی۔کاغذات واپس لینے کا وقت ڈھائی بجے تھا، پارٹی صدر کے الیکشن کے لیے 4 بجے جنرل کونسل کے اجلاس میں ووٹنگ ہونا تھی۔لیکن وہ اس سے قبل ہی نواز شریف بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہوگئے۔ رانا ثنااﷲ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ قائداعظم کے بعد نواز شریف نے پارٹی کو مقبول بنایا ہے۔نواز شریف روٹھے ہوئے نہیں متحرک ہیں۔ ن لیگ سے مراد نواز شریف ہے پارٹی نواز شریف کے نام پر متفق ہے یہ کوئی عجیب بات نہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور…
ڈاکٹر سنگھ نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش پر اقتصادی پابندیاں…
جن بچوں نے ایس این کھنڈیلوال کو بڑھاپے میں گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔…
اڈانی گروپ نے اس مہم کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا…
ٹیم اس بات کی جانچ کر رہی تھی کہ ممبرپارلیمنٹ کے گھر میں کتنی بجلی…
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق مالیا کے خلاف 2015 اور 2016 میں…