بین الاقوامی

Melody Moment: میلوڈی مومنٹ: وزیر اعظم مودی اور میلونی کی ویڈیو نے توڑا ریکارڈ، صرف چند گھنٹوں میں 112 ملین ویوز

اٹلی دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو بھارت کی مشہور ”میلوڈی“ ٹافی تحفے میں دینے کا لمحہ سوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر مقبول ہوگیا۔ اس مختصر مگر دلچسپ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا اور صرف چند گھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ خبر لکھے جانے تک وزیر اعظم مودی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو 112 ملین یعنی 11.2 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو نہ صرف دلچسپ قرار دیا بلکہ اسے دونوں رہنماؤں کے دوستانہ تعلقات کی ایک خوبصورت علامت بھی بتایا۔

دراصل سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے نریندر مودی اور جارجیا میلونی کی دوستی کو ”میلوڈی“ کے نام سے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ نام دونوں رہنماؤں کے ناموں کو ملا کر بنایا گیا ہے، جسے صارفین نے ایک منفرد اور دلچسپ انداز میں مقبول کیا۔ یہی وجہ ہے کہ جب وزیر اعظم مودی نے میلونی کو ”میلوڈی“ ٹافی کا پیکٹ پیش کیا تو لوگوں نے اسے ایک ”اسمارٹ جیسچر“ اور سفارتی دوستانہ اشارے کے طور پر دیکھا۔ اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے خود اس ملاقات کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم مودی مسکراتے ہوئے انہیں ”میلوڈی“ ٹافی پیش کر رہے ہیں، جبکہ میلونی خوشگوار انداز میں کہتی ہیں، ”ویری ویری گڈ ٹافی“۔ ان کے اس ردعمل نے ویڈیو کو مزید دلچسپ بنا دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کلپ دنیا بھر میں وائرل ہوگیا۔

”میلوڈی“ بھارت کی قدیم اور مقبول ترین ٹافیوں میں شمار کی جاتی ہے، جسے پارلے پروڈکٹس تیار کرتی ہے۔ یہ ٹافی اپنے منفرد ڈبل فلیور کے لیے مشہور ہے، جس میں باہر نرم کیریمل جبکہ اندر بھرپور چاکلیٹ فلنگ ہوتی ہے۔ اسی ذائقے نے اسے کئی دہائیوں سے بچوں اور بڑوں دونوں میں یکساں مقبول بنا رکھا ہے۔ پارلے کمپنی نے ”میلوڈی“ ٹافی کو 1983 میں متعارف کرایا تھا۔ اس وقت بازار میں کیڈبری ایکلیئرز کا کافی اثر و رسوخ تھا، مگر ”میلوڈی“ نے اپنے الگ ذائقے اور دلکش اشتہارات کے ذریعے جلد ہی اپنی منفرد شناخت بنا لی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا اور یہ بھارتی عوام کی پسندیدہ ٹافیوں میں شامل ہوگئی۔

اس ٹافی کا مشہور اشتہاری جملہ آج بھی لوگوں کی یادوں میں تازہ ہے۔ ”میلوڈی اتنی چاکلیٹی کیوں ہے؟“ اور اس کے جواب میں کہا جاتا تھا، ”میلوڈی کھاؤ، خود جان جاؤ“۔ یہی جملہ کئی برسوں تک بھارتی اشتہاری دنیا کا ایک مقبول حصہ بنا رہا۔ تقریباً چار دہائیاں گزرنے کے باوجود ”میلوڈی“ کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ہے۔ اب وزیر اعظم مودی اور جارجیا میلونی کی ملاقات کے بعد یہ ٹافی ایک بار پھر خبروں اور سوشل میڈیا کے مرکز میں آگئی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے نرم اور دوستانہ سفارتی لمحات نہ صرف عوامی توجہ حاصل کرتے ہیں بلکہ دو ممالک کے درمیان تعلقات کو بھی ایک مثبت اور انسانی پہلو فراہم کرتے ہیں۔

بھارت ایکپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

21 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

1 hour ago