قومی

Twisha Sharma Death Case: ٹویشا شرما کے اہل خانہ کو بڑا جھٹکا، دوبارہ نہیں ہوگا پوسٹ مارٹم، بھوپال کی عدالت نے مسترد کردی عرضی

ماڈل ٹویشا شرما کا دوبارہ پوسٹ مارٹم نہیں ہوگا۔ دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی عرضی کو بھوپال کی مقامی عدالت نے خارج کردی۔ ٹویشا شرما کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا تھا کہ دہلی کے ایمس میں سیکنڈ پوسٹ مارٹم ہو۔ ٹویشا شرما کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ انکرپانڈے نے بتایا کہ عدالت نے ایس ایچ اوزکو مدھیہ پردیش میں فوری طورپرایسے مقامات کا پتہ لگانے کے لئے لکھا ہے، جہاں جسم کومائنس 80 ڈگری سیلسیس پرمحفوظ کیا جا سکے۔ وکیل کے مطابق، عدالت نے پولیس کوفوری اطلاع دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اورمزید قانونی کارروائی سے متعلق تبادلہ خیال کریں  گے۔

ٹویشا شرما کے شوہر سمرتھ سنگھ ابھی بھی فرار

واضح رہے کہ ٹویشا شرما 12 مئی کی رات کوبھوپال کے کٹارا ہلس علاقے میں اپنے سسرال میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اس کے بعد پولیس نے اس کے شوہروکیل سمرتھ سنگھ اوراس  کی ساس گری بالا سنگھ کے خلاف جہیز، قتل اوراستحصال کے الزامات سے متعلق ایک ایف آئی آردرج کی۔ گری بالا سنگھ کوعبوری ضمانت مل چکی ہے۔ وہیں شوہرکی عبوری ضمانت کی عرضی خارج ہوچکی ہے اوروہ فرارچل رہا ہے۔ گری بالا سنگھ ریٹائرڈ جج ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پھندے سے لٹکنے سے موت کی تصدیق

آپ کو بتا دیں کہ 33 سال کی ٹویشا شرما اورسمرتھ سنگھ نے پانچ پہلے شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پرہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پھندے سے لٹکنے سے موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی بنیاد پرٹویشا شرما کے اہل خانہ نے پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ پرسوال اٹھاتے ہوئے دوسرے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا تھا۔ اہل خانہ کا موقف تھا کہ موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے منصفانہ تحقیقات ضروری ہیں۔ تاہم بدھ کوسماعت کے بعد عدالت نے اس درخواست کومنظورکرنے سے انکارکردیا۔

وزیراعلیٰ موہن یادو سے ملے ٹویشا کے والد، کانگریس ایم پی نے کیا سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

 بدھ (20 مئی) کے روزٹویشا شرما کے والد نوندھی شرما نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادوسے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے فیملی کو انصاف دلانے کا بھروسہ دیا۔ موہن یادو نے کہا کہ اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کی جائے گی۔ وہیں کانگریس رکن پارلیمنٹ وویک تنکھا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کوخط لکھ کراس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی اپیل کی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

49 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

57 minutes ago

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

2 hours ago