اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ تقسیم اور خوشامدی سیاست کی جنم دینے والی کانگریس کے ’یووراج‘ کی غیر مہذب زبان ان کی منفی سیاست، غیر متوازن سوچ اور جمہوری اقدار کے تئیں بے احترامی کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر اعظم، مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے خلاف ان کا انتہائی قابل مذمت بیان 145 کروڑ ہندوستانیوں کے مینڈیٹ، اعتماد اور جمہوری اقدار کی بھی توہین ہے۔ کانگریس کے ’یووراج‘ کو اپنے قابل اعتراض، غیر پارلیمانی اور مایوسی سے بھرے بیان پر پورے ملک سے عوامی معافی مانگنی چاہیے۔
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کیا بیان
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ بیانات ان کی ناکامیوں کی وجہ سے آ رہے ہیں۔ جس آئین کی کاپی لے کر راہل گاندھی گھومتے ہیں، انہیں کبھی اسے پڑھ بھی لینا چاہیے۔ جس ایوان میں وہ قائد حزب اختلاف ہیں، اسی ایوان کے لیڈر کے لیے جب وہ ایسی زبان استعمال کرتے ہیں تو یہ ان کی سوچ اور ان کے اقدار کو ظاہر کرتا ہے۔ ملک جانتا ہے کہ کس لیڈر نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے۔
راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کیا بیان
راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے راہل گاندھی سے فوری معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی غیر مہذب زبان انتہائی قابل مذمت ہے۔ جمہوریت میں نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن ملک کی اعلیٰ قیادت کے خلاف اس طرح کی ناشائستہ زبان کانگریس کی مایوسی اور مسلسل گرتی سیاسی سوچ کا ثبوت ہے۔ سیاسی مخالفت میں اپنی حدیں اور ذہنی توازن کھو چکی اپوزیشن صرف سماج کو تقسیم کرنے اور انتشار پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سینی کا بیان
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سینی نے بھی راہل گاندھی کے بیان پر سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف راہل گاندھی کا بیان واضح کرتا ہے کہ وہ سیاسی مخالفت میں اپنی شائستگی، حساسیت اور ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ ان کے بیان نے نہ صرف ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدوں کی بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے جذبات اور جمہوری اقدار کی بھی توہین کی ہے۔ راہل گاندھی کو اپنے اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر ملک سے عوامی معافی مانگنی چاہیے۔ ساتھ ہی ذہنی توازن کے لیے کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج بھی کروانا چاہیے۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کا بیان
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر کی گئی غیر مہذب تنقید کانگریس کی مایوسی اور گرتی ہوئی سیاسی سوچ کو ظاہر کرتی ہے۔ جمہوریت میں مخالفت کا حق ہے، لیکن ملک کی اعلیٰ قیادت کے لیے توہین آمیز زبان کا استعمال انتہائی شرمناک ہے۔ عوام بار بار کانگریس کی منفی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں، پھر بھی کانگریس انتشار اور سماج کو تقسیم کرنے کی سیاست سے باہر نہیں نکل پا رہی۔
بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کا بیان
بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے راہل گاندھی کے بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مقبول وزیر اعظم کے خلاف راہل گاندھی کا بیان انتہائی افسوسناک اور ان کی انتشار پسند سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ مسلسل انتخابی شکست اور مایوسی اب ان کے الفاظ اور رویے میں صاف نظر آنے لگی ہے۔ گاندھی خاندان نے اپنے دور حکومت میں صرف بدعنوانی کی اور قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا، لیکن یہ رنگ بدلنے والے لوگ ملک اور جمہوریت کی بات کس منہ سے کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے صرف وزیر اعظم ہی نہیں بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے جذبات کی بھی توہین کی ہے۔ اس بے تکی بیان بازی پر انہیں عوامی معافی مانگنی چاہیے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…
صدر دروپدی مرمو نے کیوڈیا میں منعقدہ تقریب میں فلمی شخصیات کو قومی اعزازات سے…