بین الاقوامی

Maxico Gen Z Protest: میکسیکو میں جنریشن زی کا غصہ، سڑکوں پر اترے ہزاروں لوگ ، بدعنوانی اور تشدد کے خلاف زبردست احتجاج

میکسیکو کی دارالحکومت میکسیکو سٹی ان دنوں بڑے احتجاجی مظاہروں کی گواہ بن رہی ہے۔ ہزاروں لوگ، خاص طور پر جنریشن زی، حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ صدر کلاؤڈیا شنبام کی حکومت جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور بدعنوانی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

مَنجو کا قتل

ان مظاہروں کی شروعات میئر کارلوس منجو کے قتل کے بعد ہوئی۔ منجو طویل عرصے سے منشیات اسمگلروں کے خلاف مہم چلا رہے تھے اور کھل کر کارٹیلز کو چیلنج کر رہے تھے، لیکن حال ہی میں ان کا قتل کر دیا گیا، جس سے پورے ملک میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ حکومت کی ناکامی کی علامت ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے متحد ہو کر اپنی آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا۔

نوجوان کیا کہتے ہیں؟

سڑکوں پر اُترے نوجوانوں نے واضح طور پر  کہا کہ وہ بدعنوانی، جرائم اور انصاف کے سست عمل سے سخت مایوس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اکثر مجرموں کو سزا سے چھوٹ مل جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ تشدد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ریلی میں شامل کئی نوجوانوں نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں اور حکومت کو جوابدہ بنانا چاہتے ہیں۔

صدر کا موقف کیا ہے؟

وہیں صدر شنباؤم نے ان مظاہروں کو مکمل طور پر سیاسی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کی جماعتیں ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی مہم دراصل بوٹس یعنی جعلی اکاؤنٹس کی مدد سے پھیلائی جا رہی ہے۔

کئی مقامات پر بگڑتے حالات

احتجاج کے دوران کئی جگہ حالات بگڑ گئے۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے نیشنل پیلس کے باہر لگے حفاظتی بیریئر کو نقصان پہنچایا۔ چونکہ نیشنل پیلس صدر کی سرکاری رہائشگاہ ہے، اس لیے سیکورٹی فورسز نے مزید سخت رویہ اختیار کیا۔ اس کے باوجود بھیڑ وہیں کھڑی رہی اور بدعنوانی و تشدد کے خلاف نعرے بازی جاری رکھی۔

Gen Z کی آواز

جنریشن زی کی یہ تحریک صرف منجو کے قتل کے خلاف احتجاج نہیں بلکہ پورے سسٹم کی ناکامی کے خلاف غصے کی آواز ہے۔ یہ ظاہر کرتی ہے کہ نوجوان اب تبدیلی چاہتے ہیں اور اپنی طاقت دکھانے کے لیے سڑکوں پر آنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

9 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

9 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

10 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

10 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

11 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

11 hours ago