بین الاقوامی

بنگلہ دیش کے بعد اب مسلم ملک مالدیپ میں تختہ پلٹ کی کوشش! ہندوستان کے ساتھ بھی ہوچکا ہے تنازعہ

مالدیپ کے صدرمحمد معزونے تختہ پلٹ کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔ دراصل، مالدیپ کے سرکاری بینک  بی ایم ایل نے ڈیبٹ کارڈ سے ٹرانجکشن پر روک لگا دی تھی۔ وہیں کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ماہانہ خرچ کا دائرہ 100 ڈالرکردی گئی تھی، جس کے بعد ملک میں معاشی غیرمستحکم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ حالانکہ بعد میں اس فیصلے کوواپس لے لیا گیا۔

صدرمحمد معزو نے بینک کے اس فیصلے سے متعلق سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ محمد معزو نے اسے تختہ پلٹ کی کوشش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بی ایم ایل بینک کے اس قدم کی جانچ کروائے گی۔ وہیں مالدیپ کی پولیس کے مطابق، سوشل میڈیا پرسینکڑوں باٹ (فرضی) اکاؤنٹ کا استعمال کرکے لوگوں سے حکومت کے خلاف سڑک پراحتجاج کرنے کوکہا جا رہا ہے، اس سے لوگوں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

بینک کے فیصلے کے خلاف جانچ کا حکم

وہیں بینک آف مالدیپ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ اس لئے لیا ہے کیونکہ کارڈ کے ذریعہ غیرملکی کرنسی ضرورت سے زیادہ خرچ کی جا رہی ہے جبکہ بینک کے ساتھ غیرملکی کرنسی کی فروخت مستحکم ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیپلزنیشنل کانگریس (پی این سی) کی میٹنگ میں صدرمعزونے کہا ہے کہ بینک کا یہ فیصلہ ان کے مشورے کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ محمد معزونے کہا ہے کہ حکومت تحقیقات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

مالدیپ کے اس سرکاری بینک میں محمد معزوحکومت اقلیت میں ہے۔ بی ایم ایل کے نوبورڈ آف ڈائریکٹرزمیں سے صرف چارحکومت کے ہیں۔ محمد معزو نے الزام لگایا ہے کہ بورڈ آف ممبران پچھلی حکومت کے زیادہ وفادارہیں جبکہ بینک کو موجودہ حکومت کے مفاد میں کام کرنا چاہئے۔ محمد معزونے حزب اختلاف پربغاوت کی کوشش کا الزام لگایا ہے اوراسے پڑوسی ممالک میں ہونے والی پیش رفت سے منسلک کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ حکومت گرانے کی ان غیرقانونی کوششوں کو روکنے کے لئے تمام آئینی اختیارات استعمال کریں گے۔

اپوزیشن نے صدرمحمد معزوپرجوابی حملہ کیا
حزب اختلاف کی سیاسی جماعت مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی (ایم ڈی پی) نے محمد معزو کے الزامات کی تردید کی ہے۔ پارٹی کے صدر فیاض اسماعیل نے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی نچلی سطح کے الزامات ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم ڈی پی بغاوت کی کسی بھی کوشش میں ملوث نہیں ہے بلکہ وہ حکومت کی ذمہ داری طے کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ معزوحکومت میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے ہورہا ہے۔ فیاض اسماعیل کا کہنا ہے کہ آنے والے وقتوں میں محمد معزوکوصدرکے عہدے کے لئے اپنی ہی پارٹی کی جانب سے کافی چیلنجزکا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

6 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago