بین الاقوامی

Rebel Group’s big attack in Syria: شام میں ہیئت تحریر الشام باغی گروپوں کا بڑا حملہ، 89 افراد ہلاک، کئی گاؤں اور قصبوں پر کیا قبضہ

دمشق: ہیئت تحریر الشام (HTS) باغی گروپ اور اس کے اتحادی دھڑوں نے صوبہ حلب کے مغربی دیہی علاقوں میں شامی فوجی اہداف پر بڑا حملہ کیا۔ بدھ کی جھڑپوں میں HTS اور اس کے حامیوں کے 52 جنگجو اور شامی حکومتی فورسز کے 37 فوجیوں سمیت 89 افراد ہلاک ہوئے۔

ژنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کے مطابق، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے رپورٹ کیا کہ ایچ ٹی ایس اور الفتح المبین آپریشن روم کے دھڑوں نے آپریشن شروع ہونے کے 12 گھنٹے سے بھی کم عرصے بعد 21 گاؤں، قصبوں اور اسٹریٹجک مقامات پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

پانچ شامی فوجیوں کو ایچ ٹی ایس نے یرغمال بنا لیا اور ہتھیاروں کے ڈپو، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ آبزرویٹری نے رپورٹ کیا کہ حملے کے جواب میں، روسی جنگی طیاروں نے اطاریب شہر کے ارد گرد باغیوں کے ٹھکانوں پر ویکیوم میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔ شامی حکومتی فورسز نے اطاریب، دُرَّات عزاز اور آس پاس کے گاؤں پر سینکڑوں توپ خانے اور راکٹوں سے بمباری کی۔

آبزرویٹری کے مطابق، ایک دن پہلے، ایچ ٹی ایس کی تیاریوں کی وجہ سے مغربی حلب کے دیہی علاقوں میں اطاریب اور آس پاس کے دیہاتوں سے عام شہریوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی ہوئی تھی۔ ایچ ٹی ایس، جسے پہلے نصرہ فرنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، کو کئی ممالک دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

S&P’s Global Corporate Sustainability Assessment: ایس اینڈ پی گلوبل سی ایس اے اسکور میں اڈانی پاور عالمی پاور یوٹیلیٹیز میں سب سے اوپر

اڈانی پورٹ فولیو کمپنیوں میں سے ایک، اڈانی پاور لمیٹڈ نے جمعرات کو کہا کہ…

15 minutes ago

Jim Rogers Praises PM Modi’s policies: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کئی دہائیوں کے بعد لے رہا ہے صحیح اقتصادی فیصلے: جم راجرز

ہندوستان کی معیشت نے پچھلی دہائی میں مضبوط ترقی درج کی ہے۔ آزادی کے بعد…

21 minutes ago

Indian culture resonates globally! ہندوستانی ثقافت کی بیرون ملک میں زبردست دھوم، پی ایم مودی نے خصوصی ویڈیو شیئر کی

اس پوسٹ کے ذریعے وزیر اعظم مودی نے یہ پیغام دیا کہ ہندوستانی ثقافت اب…

37 minutes ago

JPC on Waqf Bill Extended: اپوزیشن کے آگے جھکی مودی حکومت، جے پی سی کی مدت میں کی گئی توسیع، جانئے اب کب آئے گا وقف بل

جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے مزید وقت کا مطالبہ کرتے ہوئے مدت…

43 minutes ago

کانگریس کے تعلق سے وزیر اعظم مودی کی تمام پیشین گوئیاں درست ثابت ہوئیں! مرکزی وزیر کی پوسٹ ہوئی وائرل

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس قیادت نے پورے ملک میں ویر ساورکر کی…

1 hour ago