بین الاقوامی

Boat capsizes in Nigeria: نائیجیریا میں بڑا حادثہ، کشتی الٹنے سے 41 لوگوں کی موت، مزید ہلاکتوں کا اندیشہ

ابوجا: نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست زامفارا میں ہفتے کے روز ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئے۔ 12 دیگر افراد کو امدادی کارکنوں نے بچا لیا۔ نائیجیریا کے وفاقی ایوان نمائندگان میں گممی-بوکیوم حلقے کی نمائندگی کرنے والے قومی قانون ساز سلیمان گمی نے اتوار کو کہا کہ کشتی میں 50 سے زیادہ مسافر اور عملہ سوار تھا۔ انہوں نے بتایا کہ زمفارا کے گمی لوکل گورنمنٹ علاقے میں گمی ٹاؤن کے قریب دریا میں کشتی الٹ گئی۔

کم از کم ایک درجن افراد کو زندہ بچایا گیا

گمی نے بتایا کہ مسافر کسان تھے جو روزانہ کشتی کو قریبی علاقے میں اپنے کھیتوں میں لے جاتے تھے۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق اطلاع ملتے ہی حکام نے فوری طور پر مقامی غوطہ خوروں اور دیگر اہلکاروں کو موقع پر بھیج دیا۔ کم از کم ایک درجن افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے

زامفارا اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ حسن دورا نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

زامفارا ریاست سیلاب سے بری طرح متاثر

بتا دیں کہ پہلے ہی معدنی وسائل پر قابو پانے کے لیے جرائم پیشہ گروہوں سے دوچار زامفارا ریاست شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ دو ہفتے قبل سیلاب نے 10,000 سے زیادہ رہائشیوں کو بے گھر کر دیا تھا۔

نائیجیریا میں اکثرہوتے کشتی الٹنے کے حادثات 

مغربی افریقی ملک میں کشتی الٹنے کے حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ عام طور پر ان واقعات کی وجہ اوور لوڈنگ، موسم کی خراب صورتحال اور آپریشنل غلطیوں جیسے عوامل کو قرار دیا جاتا ہے۔

تین دن پہلے 15 کسانوں کی ہوئی تھی موت

ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ گزشتہ ماہ، 30 کسان اپنے دھان کے کھیتوں کو جاتے ہوئے پڑوسی ریاست سوکوٹو کے دریائے ڈنڈے میں اوور لوڈ شدہ کشتی الٹنے سے ڈوب گئے۔ پولیس کے مطابق، تین دن پہلے، 15 کسانوں کی موت اس وقت ہو گئی جب ان کی کینو جیگاوا ریاست میں گاموڈا ندی میں ڈوب گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Health Lifestyle: آپ کو کون سی نیند زیادہ اچھی لگتی ہے، ’گرین نوائز‘ یا ’وائٹ نوائز‘، جانیں کون سی ہے بہتر؟

وہائٹ نوائز میں سبھی فرکوینسی میں یکساں توانائی ہوتی ہے یعنی برابر شور ہوتا ہے۔…

1 hour ago

Bihar Crime: نوادہ کے مہادلت ٹولہ میں غنڈوں نے گولی چلائی، 80 گھروں کو کیا نذرِِ آتش

متاثرہ گاؤں والوں نے بتایا کہ آگ میں بہت سے مویشی وغیرہ جل کر خاکستر…

2 hours ago

Jammu Kashmir Election: جموں و کشمیر میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل، کشتواڑ میں سب سے زیادہ 77 فیصد ووٹ ڈالے گئے

پہلے مرحلے میں پلوامہ کی 4، شوپیاں کی 2، کولگام کی 3، اننت ناگ کی…

3 hours ago

NPS Vatsalya: این پی ایس واتسلیہ: آئندہ پیڑھی کے لیے ایک عمدہ سرمایہ کاری

این پی ایس واتسلیہ قومی پنشن اسکیم (این پی ایس) کی ایک بدلی ہوئی شکل…

4 hours ago