کابل، 7 نومبر (بھارت ایکسپریس): افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے بھائی محمود کرزئی کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ کابل ائیرپورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔ خامہ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، وہ دبئی جانے والی ایریانا ائیرلائنس کی فلائٹ میں سوار تھے۔
بہت سی رپورٹ میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہے کہ اس گرفتاری کے پیچھے ان کے بھائی حامد کرزئی کا سیاسی تبصرہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر خواتین کے حقوق پر پابندی لگائے جانے کے بعد سے طالبان حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ طالبان سے جامع حکومت بنانے کا بھی مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
خامہ پریس کی رپورٹ یہ بھی کہتی ہے کہ محمود کرزئی جنوبی قندھار صوبے کے جدید اقتصادی شہر اینومینا میں ایک اہم شیئر ہولڈر ہیں۔ اسی کے چلتے سابق صدر اشرف غنی نے بھی ان پر اینومینا شہر کی تعمیر میں سرکاری زمین پر قبضہ کا الزام عائید کیا تھا۔
دسمبر میں ای وے بل کی جنریشن میں اضافے کی توقع ہے کہ جنوری 2025…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے بچپن اور بچپن کے دوستوں…
متھرا کے شاہی عیدگاہ اورکرشن جنم بھومی تنازعہ پرسپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ…
مہنت دیویندر سنگھ شاستری نے کہا کہ جو بھی پریاگ راج آتا ہے وہ نیکی…
ریٹیل میوچل فنڈز کے زیر انتظام اثاثے دسمبر 2024 میں 39,91,313 کروڑ تک پہنچ گئے،…
شاید اکھلیش جی کو نہیں معلوم کہ ان کی حکومت نے مہا کمبھ کا بھی…