وزیر اعظم نریندر مودی جی -7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو اٹلی روانہ ہونے والے ہیں۔ وزیراعظم کے دورے سے قبل اٹلی میں خالصتانی حامیوں کی مذموم حرکتیں منظر عام پر آگئیں۔ انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ایک مجسمہ کو توڑدیا ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے ہردیپ سنگھ ننجر کے نعرے بھی لکھے ہیں۔جی 7 سربراہی اجلاس 13 سے 15 جون تک اٹلی میں منعقد ہونا ہے۔ اس سے پہلے بھی خالصتانی حامی اس طرح کی مذموم حرکتیں کر چکے ہیں۔ اس واقعے کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ دیکھا جا رہا ہے کہ خالصتانی حامیوں کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کو توڑنے کے بعد وہاں پر متنازع نعرے لکھے گئے ہیں۔
ہندوستان کے خارجہ سکریٹری ونے لوہان کواترا نے کہا ہے کہ ہندوستان نے اس سلسلے میں اٹلی حکومت سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ضروری کارروائی کی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اٹلی میں گاندھی کے مجسمے کو اس طرح نقصان پہنچایا گیا ہو۔ اس سے قبل 2022 میں اٹلی کے شہر میلان میں گاندھی جی کے مجسمہ کو خالصتانی حامیوں نے منہدم کر دیا تھا۔ خالصتانیوں نے اس پر ’’خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعرے بھی لکھے تھے۔
واضح رہے کہ خالصتان تحریک سکھ برادری کے لیے الگ ملک بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ بھارت میں خالصتان تحریک کی حمایت کرنے والے سکھوں کی تعداد کم ہے لیکن مغربی ممالک میں آباد سکھ بھی آزادی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ مارچ اور جولائی 2022 کے درمیان اٹلی میں رہنے والے سکھوں کے درمیان ایک ریفرنڈم بھی ہواتھا۔ یہاں، مبینہ طور پر 62,000 سکھوں نے آزاد خالصتان کے لیے بھاری اکثریت کے ساتھ ووٹ دیا۔ یہ اعداد و شمار ایک سرگرم سکھ تنظیم نے جاری کیے ہیں۔
بتادیں کہ وزیر اعظم مودی اٹلی میں منعقد ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو دہلی سے اپولیا کے لیے روانہ ہوں گے۔ کانفرنس 13 سے 15 جون تک جاری رہے گی۔بدھ کو خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے کہا کہ پی ایم مودی اٹلی کے وزیر اعظم کی دعوت پر وہاں جا رہے ہیں۔ ہندوستان کو اٹلی میں ایک آؤٹ ریچ ملک کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…
حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…