بین الاقوامی

Lightning strikes on the clock tower Makkah: مکہ مکرمہ میں شدید طوفان،طواف کرنے والے زائرین نے بھاگ کر بچائی جان،مکہ کلاک ٹاورپر آسمانی بجلی کا ویڈیو وائرل

مکہ مکرمہ میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور اس دوران خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے والے زائرین سمیت کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو طوفانی بارش کی پیشگوئی کی تھی جو 100 فیصد درست ثابت ہوئی اور مکہ مکرمہ سمیت اطراف میں گرج چمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔اس دوران مسجد الحرام کے قریب دنیا کے سب سے بلند کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے بیشتر علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں جب کہ عمرے پر آئے زائرین کو بھی کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ سے کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں زائرین کو بارش کے دوران خانہ کعبہ میں دعا اور طواف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں مشہور زمانہ کلاک ٹاور پر چمکتی کڑکتی آسمانی بجلی گرنے کے مناظر نے سعودی عرب میں سوشل میڈیا صارفین پر لرزہ طاری کر دیا ، بعض نے اسے “حیرت انگیز منظر” قرار دیا۔ فوٹوگرافر یوسف بجاش نے منگل کی شام کو ان مناظر کی تصویریں بنائیں جو جلد ہی وائرل ہوگئیں۔

ان شاندار تصاویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوسف بجاش نے بتایا کہ : “جیسے ہی مکہ مکرمہ کے آسمان پر بادل جمع ہوئے، میں راییہ مکہ نامی ایک اونچی جگہ پر چلا گیا، جہاں سے غروب آفتاب اور رات کے کھانے کے درمیانی وقفے میں ان مناظر کو کیمرے میں قید کرنے کے قابل ہوا۔ اس نے کہا کہ “مجھے بارش اور آسمانی بجلی کی تصویریں بنانا بہت پسند ہیں اور انہیں حاصل کرنے کے لیے میں کوئی موقع نہیں ضائع کرتا۔ انہوں نے بتایا کہ موسم کے حوالے سے پیش گوئیوں کے تحت میں نے اس ایڈونچر کی منصوبہ بندی کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آسمانی بجلی اور بارش کی تصویر کشی کرتے وقت خیال رکھتے ہیں کہ خطرناک جگہوں سے دور رہیں، کیونکہ فلم بندی سے پہلے فوٹوگرافر کے لیے اپنی حفاظت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ مکہ مکرمہ میں منگل کو مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جب کہ علاقے میں قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے ’’ریڈ الرٹ‘‘ جاری کر دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

32 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

1 hour ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

1 hour ago