بین الاقوامی

Hezbollah attacks Israel with rockets: حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹوں سے کیا حملہ، کسی ہلاکت کی خبر نہیں، غزہ کے الجالہ میں صہیونی فوج نے کی بمباری، بڑی تعداد میں فلسطینی شہری شہید

بیروت: لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان پر فضائی حملوں کے جواب میں اسرائیل پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ حزب اللہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا، ’’چاما کو نشانہ بنا کر کیے گئے حملے اور متعدد شہریوں کی شہادت کے جواب میں، اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں نے آج مغربی گیلیلی میں دشمن کے فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں سے بمباری کی۔‘‘

 اسرائیل پر تقریباً 70 راکٹوں سے حملہ

ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے جل العالم پر راکٹ سے بھی حملہ کیا۔ لبنانی عسکری ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ لبنانی فوج نے دو الگ الگ بیچوں میں اسرائیل پر داغے جانے والے تقریباً 70 راکٹوں کی نگرانی کی اور ان میں سے کچھ کو اسرائیل کے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم نے روک لیا۔

مغربی گلیلی کی طرف داغے گئے راکٹ 

اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل کان نے اطلاع دی ہے کہ راکٹ مغربی گلیلی کی طرف داغے گئے جن میں سے 15 کو روک لیا گیا اور باقی خالی علاقوں میں گرے۔ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حسن نصر اللہ نے حملے کی دی تھی دھمکی

تازہ ترین حملہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوا ہے جب منگل کے روز بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت ہوئی تھی۔ حزب اللہ کے لیڈر حسن نصر اللہ نے دھمکی دی کہ وہ مناسب وقت اور جگہ پر اسرائیلی حملے کا جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حوثی لیڈر کا اسرائیل کی ’بڑھتی ہوئی جارحیت‘ کا ’فوجی جواب‘ دینے کا عزم، عبدالمالک الحوثی نے کی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

اپارٹمنٹ کے ملبے سے نکالی گئی کئی لاشیں

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ بلاک پر بمباری کی ہے جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اپارٹمنٹ کے ملبے سے کئی لاشیں نکالی گئی ہیں، جن کا تعلق ابو ہاشم خاندان سے تھا اور یہ غزہ شہر کی الجالہ اسٹریٹ پر واقع تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago