بھارتی شہری کلبھوشن جادھو جاسوسی کے الزام میں پاکستان کی جیل میں قید ہیں۔ 2019 میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے فیصلے کے بعد انہیں قونصلر رسائی تو ملی لیکن ہائی کورٹ میں اپیل کا حق نہیں دیا گیا۔ یہ اطلاع پاکستانی اخبار ‘ڈان’ کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ آئی سی جے کا فیصلہ کلبھوشن جادھو کو ہائی کورٹ میں اپیل کا حق نہیں دے سکا، یعنی انہیں فوجی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا پورا موقع نہیں دیا گیا۔ یہ بیان پاکستان کی وزارت دفاع کے وکیل نے پاکستانی سپریم کورٹ میں دیاہے۔ یہ سماعت ان پاکستانی شہریوں کے مقدمات سے متعلق تھی جنہیں 9 مئی 2023 کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے فسادات میں ان کے مبینہ کردار پر فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔ جب عدالت نے پوچھا کہ کیا اپیل کا یہی حق جادھو کو بھی دیا گیا ہے اور یہ سہولت فوجی عدالتوں میں سزا پانے والے پاکستانی شہریوں کو کیوں نہیں دی گئی؟ اس سوال کے جواب میں وزارت دفاع کے وکیل نے یہ بات کہی۔
وکیل نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے قونصلر تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کے آرٹیکل 36 کی خلاف ورزی کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی ملک کا شہری کسی دوسرے ملک میں گرفتار ہوتا ہے تو اسے اپنے ملک کے سفارت خانے سے رابطہ کرنے، ملنے اور قانونی مدد حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ آئی سی جے کے فیصلے کے بعد پاکستانی قوانین میں ویانا کنونشن کے مطابق ترمیم کی گئی تاکہ فوجی عدالتوں کے احکامات پر نظرثانی کی اجازت دی جا سکے۔ آپ کو بتادیں کہ کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، 2017 میں پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے انہیں جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔
پاکستان کا دعویٰ ہے کہ جادھو را (ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ) کا ایجنٹ ہے اور بلوچ باغیوں کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ ہندوستان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘جادھو کاروبار کے لیے ایران گیا تھا اور اسے وہاں سے غیر قانونی طور پر اٹھایا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…