بین الاقوامی

Britain’s reaction to Putin’s ‘Easter Truce’: پوتن کے ’ایسٹر ٹروس‘ کے اعلان پر برطانیہ کا ردعمل، جانیں کیا کہا؟

لندن: برطانیہ نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین میں مکمل جنگ بندی کا عہد کرے۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہفتے کے روز ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں 30 گھنٹے کی یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوتن کا یہ اعلان واشنگٹن کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ اگر ماسکو اور کیف نے جنگ روکنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی تو وہ چند دنوں میں امن مذاکرات ترک کر سکتے ہیں۔

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روز کہا، ’’یوکرین نے مکمل جنگ بندی کا عہد کیا ہے۔ ہم روس سے بھی ایسا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے بات چیت ممکن ہو سکے گی۔

دفتر خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا، ’’اب وقت آ گیا ہے کہ پوتن خوفناک جارحیت کو ختم کرکے دکھائیں کہ وہ امن کے لیے سنجیدہ ہیں۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ روسی صدر نے ہفتے کے روز یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے روسی فوج کو ہفتے کی رات 8.30 بجے (IST) سے اتوار کے اختتام تک لڑائی روکنے کا حکم دیا تھا۔

روسی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یوکرین روس کی مثال پر عمل کرے گا۔ حالانکہ، انہوں نے روس کے چیف آف دی جنرل اسٹاف ویلری گیراسیموف کو ہدایت کی کہ کیف کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے روسی فوجیوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کریملن نے ایک میٹنگ میں کہا، ’’انسانی ہمدردی کی بنیاد پر، روسی فریق نے ایسٹر کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا۔ میں اس مدت کے لیے تمام فوجی سرگرمیاں روکنے کا حکم دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں یقین ہے کہ یوکرین ہماری مثال پر عمل کرے گا۔ حالانکہ، ہمارے فوجیوں کو دشمن کی جانب سے ممکنہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزی جیسی کسی بھی جارحانہ کارروائی کو ناکام بنانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

2 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

2 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

3 hours ago