افغانستان کی راجدھانی کابل میں خود کش حملہ ہوا ہے۔ اٹارنی جنرل آفس کے پاس ہوئے دھماکے میں 5 غیرملکیوں سمیت 10 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ خود کش حملہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازم کام ختم کرکے گھر کے لئے نکل رہے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کا نشانہ گاڑیوں میں سوار طالبان کے سرکاری افسر تھے۔ ابھی تک اس حملے کی کسی دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔
اسی سال مئی میں افغانستان کے بامیان صوبہ میں حملہ آوروں نے تین غیرملکیوں سمیت چار لوگوں کا گولی مارکر قتل کردیا تھا۔ اندھا دھند فائرنگ میں سات افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے سے متعلق طالبان کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ وسطی افغانستان میں دیرشام تک کئی بندوق برداروں نے گولی باری کی۔ اس میں تین غیرملکی شہریوں سمیت چارلوگوں کی موت ہوگئی۔ جائے حادثہ سے چار مشتبہ افراد کوگرفتارکیا گیا۔ طالبان نے اگست 2021 میں افغانستان میں اقتدارپرقبضہ کیا تھا۔
2008 میں کابل میں ہوا تھا بڑا خود کش حملہ
کابل میں سال 2008 میں بڑا خود کش حملہ ہوا تھا۔ اس میں ہندوستانی سفارت خانہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 7 جولائی 2008 کو ہندوستانی سفارت خانہ پرہوئے خود کش حملے میں 58 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ 141 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے سے متعلق امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اشارے پراسے انجام دیا گیا تھا۔
الزام کو پاکستان نے بتایا تھا بے بنیاد
حالانکہ پاکستان نے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے اسے پوری طرح سے بکواس قراردیا تھا۔ پاکستان نے کہا تھا کہ اس میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس حملے سے متعلق افغانساتن کی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ابتدائی جانکاری میں پتہ چلا ہے کہ اس حملے کا اہم ہدف سیکورٹی اہلکار نہیں بلکہ ہندوستانی سفارت خانہ تھا۔ دھماکہ کے وقت ہندوستانی سفیراور ان کے ڈپٹی عمارت کے اندر تھے۔ انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی تھی۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…