نئی دہلی: جاپانی محققین نے دریافت کیا ہے کہ کووڈ 19 کے لیے ذمہ دار شدید ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس 2 (SARS‑CoV‑2) میں ایک انزائم ہوتا ہے جو وائرس کے خلاف خلیے کے فطری دفاعی طریقہ کار کے خلاف کام کر سکتا ہے۔ کوبی یونیورسٹی کے محققین نے کہا کہ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آسکتی ہے کہ کووڈ 19 سارس اور میرس وائرس سے زیادہ متعدی کیوں ہے۔
ٹیم نے اپنے مطالعے کو کووڈ وائرس میں ‘‘ISG15’’ نامی مالیکیولر ٹیگ کے کردار پر مرکوز کیا جو نیوکلیو کیپسڈ پروٹین کو ایک دوسرے سے جڑنے نہیں دیتا ہے– یہ وائرس کے جمع ہونے کا ایک اہم عمل ہے۔
جیسا کہ یونیورسٹی کے وائرولوجسٹ شوجی اکو نے جرنل آف وائرولوجی میں ایک مقالے میں وضاحت کی کہ انزائم اپنے نیوکلیو کیپسڈ سے ٹیگ کو ہٹا سکتا ہے، جس سے نئے انزائمز کو جمع کرنے کی اس کی صلاحیت دوبارہ حاصل ہو جاتی ہے۔
شوجی نے کہا، ’’نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ نوول کورونا وائرس مدافعتی نظام کے اس پہلو سے بچکر نکلنے میں ماہر ہوتے ہیں اور اس لیے زیادہ متعدی ہوتے ہیں۔‘‘
پیدائشی مدافعتی نظام وائرس کے داخلے، نقل، اور جڑںے کو محدود کرتا ہے۔ یہ متاثرہ خلیوں کا پتہ لگا کر انہیں ہٹا بھی دیتا ہے۔SARS اور MERS وائرس کے برعکس، کووڈ تیزی سے تقریباً تمام براعظموں میں پھیل گیا تھا، جس میں کم آبادی والے انٹارکٹیکا بھی شامل تھا۔ کووڈ وائرس نئی شکلوں کے ساتھ تغیر پذیر اور متاثر ہوتا رہتا ہے۔ حالانکہ، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کے ساتھ اس کا اثر محدود ہو گیا۔
نئی دریافتیں کووڈ 19اور ممکنہ طور پر مستقبل میں ہونے والی اسی طرح کی بیماریوں کے خلاف زیادہ موثر ادویات کی تیاری کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔ محققین نے کہا کہ اگر ہم وائرل انزائم کے کام کو روک سکتے ہیں جو ISG15 ٹیگ کو ہٹاتا ہے، تو ہم نئی اینٹی وائرل ادویات تیار کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ مستقبل کے علاج کی حکمت عملیوں میں اینٹی وائرل ایجنٹس بھی شامل ہو سکتے ہیں جو سیدھے نیوکلیو کیپسڈ پروٹین یا ان دونوں کے امتزاج کو ٹارگیٹ کر سکتی ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…