بین الاقوامی

Japan Earthquake: جاپان  میں زلزلے سے کانپی زمین ، ریکٹر اسکیل پر شدت 7.5  کی گئی ریکارڈ

مغربی جاپان میں 7.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے یہ جھٹکے شمالی وسطی جاپان میں محسوس کیے گئے۔ جیسے ہی یہ زلزلہ آیا، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ سونامی وارننگ میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اشیکاوا، نیگاتا، تویاما اور یاماگاتا  علاقہ کے ساحلی علاقوں سے جلدی  نکل جائیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ اشیکاوا میں جزیرہ نما نوٹو کے قریب سمندر سے 5 میٹر تک لہریں اٹھیں گی۔

این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کے دن زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو اور کانٹو کے علاقے میں بھی محسوس کیے گئے۔ اشیکاوا، نیگاتا، تویاما اور یاماگاتا علاقہ  سے فوری طور پر ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کے لیے زور دیا گیا تھا ۔جب اشیکاوا میں جزیرہ نما نوٹو پر واقع وجیما بندرگاہ پر 1.2 میٹر اونچی لہروں کے پہنچنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیسے پکڑے گئے BHU-IIT طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے تین ملزم؟ پڑھیں مکمل معلومات

جاپان میں سونامی کی لہریں اٹھنے لگیں

یہ بھی پڑھیں: ئے سال میں لوگوں کو ملا ایل پی جی سلینڈر کا چھوٹا تحفہ، اب صرف ان لوگوں کو 450 روپے میں ملے گا یل پی جی سلینڈر

جاپان میں مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 21 منٹ پر سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ اس کے بعد تویاما علاقہ میں 4:35 بجے 80 سینٹی میٹر کی لہریں ساحل سے ٹکرائیں اور پھر 4:36 بجے یہ لہریں نیگاٹا علاقہ  تک پہنچ گئیں۔ اس سے قبل 28 دسمبر کو جاپان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جاپان کے کریل جزائر میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق یہاں آدھے گھنٹے کے اندر دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

20 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

32 minutes ago