-بھارت ایکسپریس
Jaishankar on Rahul: کانگریس لیڈر راہل گاندھی ان دنوں امریکہ میں ہیں، جہاں وہ مودی حکومت کو گھیرے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ان پر طنز کیا ہے، جے شنکر نے کہا کہ کچھ چیزیں ریاست سے اوپر اٹھ کر ہوتی ہے۔ انہیں یہ بھی کہا کہ میں بیرون ملک کے دوران سیاسی بحث نہیں کروں گا۔
ہندوستانی وزیر خارجہ اس وقت برکس ممالک کے وزیروں کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے جنوبی افریکہ پہچے ہیں۔ جے شنکر کیپ ٹائون میں ہندوستانی نثراد لوگوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اسی دوران ایک ہندوستانی نثراد ایک شخص نے راہل گاندھی کا نام لئے بغیر ان کے امریکہ دورے کےبارے میں سوال کیا ۔ اس شخص نے کہا کہ امریکہ میں ‘کسی’ کے تبصرے پر اس کا کیا کہنا ہے تو جے شنکر نے کہا کہ دیکھو میں اپنی بات کرسکتا ہوں۔ میں کوشش کرتا ہو کہ جب بیرون ملک جائوں تو سیاست نہیں کروں۔ اگر مجھے بحث کرنا ہوگی تو میں اپنے دیش میں کروں گا۔
جب گھر جائوں گا تو جواب دوں گا
وزیر خارجہ نے نے مزید کہا کہ ایک جمہوری ملک میں ہر ایک کی اجتماعی ذمہ داری، قومی مفاد، اجتماعی امیج ہوتی ہے ۔ کچھ چیزیں سیاست سے اوپر اٹھ کر ہوتی ہیں۔ جب ملک کے باہر قدم رکھتے ہیں تو آپ کو ان باتوں کا خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا میں کسی کے ساتھ الگ رائے رکھ سکتا ہوں اور میں ان سے الگ رائے رکھتا ہوں۔ لیکن میں اس کاجواب کیسے دوں گا۔ تو میں گھر جائوں گا اور جواب دوں گا۔ جب میں واپس جائوں گا تو آپ مجھے دیکھیں گے۔
راہل گاندھی نے پی ایم پر حملہ کیا تھا
امریکہ کے سانتا کلارا میں ہندوستانی نژاد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو ماڈل قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اقلیتیں، دلت اور قبائلی برادریاں پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت کے کام کا اثر محسوس کر رہی ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مسلمان اسے براہ راست محسوس کر رہے ہیں کیونکہ یہ سب سے براہ راست ان کے ساتھ کیا جا رہا ہے، لیکن یہ تمام برادریوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…