Mehbooba Mufti issued passport after three years: جموں کشمیر کی سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی یعنی پی ڈی پی کی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو آخر کار تین سال بعد پاسپورٹ مل ہی گیا۔ جموں و کشمیر کے پاسپورٹ افسر دویندر کمار نے بتایا کہ محبوبہ مفتی کو دس برس کی مدت کے لیے پاسپورٹ واگزار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پاسپورٹ کی مدت یکم جون 2023 سے 1 مئی 2033 تک ہے۔ محبوبہ مفتی کو سکیورٹی کلیرنس کے باعث پاسپورٹ اجرا نہیں کیا جارہا تھا جس کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے عدالت کا رخ کیا تھا۔ ان کے پاسپورٹ کی مدت سنہ 2019 میں ختم ہوگئی تھی۔ اس کے بعد محبوبہ مفتی نے دہلی ہائی کوٹ سے رجوع کیا تھا اور طویل سماعت کے بعد عدالت نے مارچ میں پاسپورٹ انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ تین ماہ کے اندر محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ جاری کرنے پر فیصلہ لیں۔
رواں سال کے فروری میں محبوبہ مفتی نے پاسپور جاری کرنے کیلئے مرکزی وزیرخارجہ ایس جئے شنکر سے مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی چونکہ وہ اپنی 80 سالہ والدہ کو حج پرمکہ مکرمہ لے جانا چاہتی ہیں اور اس کا انتظار گزشتہ تین سال سے کررہی ہیں ۔ یہ پاسپورٹ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب جموں کشمیر ہائیکورٹ میں محبوبہ مفتی کی بیٹی التجی مفتی کی درخواست پر سماعت ہونی ہے جس میں التجا نے پاسپورٹ کے مسئلے کو ہی عدالت میں اٹھایا ہے۔
غور طلب ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد محبوبہ مفتی کو ایک سال تک نظر بند کردیا گیا اور ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ بھی عائد کیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد انتظامیہ نے ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا تھا اور تین برس تک اس کا اجرا نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد محبوبہ مفتی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی اور ان کے کشمیر کے تئیں فیصلوں کی سخت مخالفت کی۔ محبوبہ مفتی کے علاوہ ان کی دختر التجا مفتی کو بھی پاسپورٹ اجرا نہیں کیا گیا تھا اور پھر جموں و کشمیر عدالت کی مداخلت کے بعد انہیں دو سال کی مدت کے لیے چند مشروط پاسپورٹ جاری کیا گیا۔ وہیں محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیر کا بھی پاسپورٹ اجرا نہیں کیا جارہا تھا اور عدالت کی مداخلت کے بعد ان کا پاسپورٹ جاری کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…