-بھارت ایکسپریس
Ira Khan Qualification: بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان میں اپنے والد کے نقش قدم پر چل کراداکارہ بننے کی خواہش تو نہیں ہے، لیکن وہ سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں۔ وقت وقت پرایرا خان اپنے فینس کے لئے تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ اپنی زندگی کی جھلک شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اداکاری سے دور رہنے کے باوجود وہ لائم لائٹ میں رہتی ہیں۔ عامرخان کی بیٹی ایرا خان ان دنوں اپنے منگیتر نوپور شکھرے کے ساتھ خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کتنی پڑھی لکھی ہیں؟ انہوں نے کہا سے پڑھائی کی ہے؟ اگرنہیں جانتے تو ہم بتاتے ہیں۔
ایرا خان نے کہاں سے حاصل کی تعلیم
واضح رہے کہ ایرا خان بالی ووڈ کے اسٹار عامر خان اور ان کی پہلی بیوی رینا دتہ کی بیٹی ہیں۔ ایرا خان کی پیدائش 8 مئی 1997 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ سال 2005 سے 2014 تک، انہوں نے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے پڑھائی کی۔ بعد میں انہوں نے سومانی انٹرنیشنل اسکول، ممبئی سے دو سال کا آئی بی ڈپلوما کیا۔ سال 2016 میں انہوں نے یونیورسٹی کالج اوٹریچ، نیدرلینڈ میں داخلہ لیا۔ اس کے علاوہ ایرا خان یونائیٹیڈ اسٹیٹ آف امریکہ سے اعلیٰ تعلیم (ہائرایجوکیشن) حاصل کی ہے۔ ایرا خان کو میوزک کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے مشہور میوزیشین رام سمپتھ سے سنگیت کے فن سیکھا ہے۔ واضح رہے کہ ایرا خان کی حال ہی میں بوائے فرینڈ نوپور شکھرے سے منگنی ہوئی ہے۔
آٹو رکشا میں اسپاٹ ہوئی تھیں ایرا خان
واضح رہے کہ اسٹار کڈ کو حال ہی میں ایک آٹو رکشہ میں سواری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ وہ اپنی دوست کے ساتھ آٹو میں اسپاٹ ہوئیں۔ انہوں نے اپنی ریکارڈنگ کر رہے فینس کے لئے ہاتھ ہلایا تھا۔ ایرا خان نے آلو شارٹس کے گرے ٹینک ٹاپ کے اوپر پنک اسٹرائپڈ شرٹ پہنی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ایرا خان اکثر سوشل میڈیا پر نظرآجاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے تقریباً 670 ہزار فالورس ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…