بین الاقوامی

Israel’s Ceasefires With Hamas: حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا کیا اعلان،کیا انہیں حماس نے مارا تھا یا اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوا؟ جانئے

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس رواں ہفتے  جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گی جب کہ حماس ہفتے کے دن 3 یرغمالی بھی رہا کرے گی۔رپورٹس کےمطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد یہ پہلا مرحلہ ہوگا جب حماس اسرائیلی یرغمالی جو جنگ کے دوران بیماریوں سے ہلاک ہوئے یا اسرائیلی بمباری سے مارے گئے ان کی لاشیں اسرائیلی کو واپس کرے  گی۔

اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل جمعرات کو غزہ سے چار قیدیوں کی لاشیں وصول کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور وہ ہفتے کے روز چھ زندہ قیدیوں کی واپسی کے لیے کام کر رہا ہے۔اگر یہ مکمل ہو جاتا ہے تو غزہ میں صرف چار قیدی رہ جائیں گے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے 33 قیدیوں میں شامل ہوں گے۔

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ہونے والے مذاکرات پر بات چیت کے لیے پیر کی شام کو اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا پہلا مرحلہ 19 جنوری کو شروع ہوا تھا اور اسے تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ایک مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا۔ اس دوران اگلے مرحلے کے مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Bihar Flood: نیپال میں موسلا دھار بارش سے بہار میں سیلاب کا خطرہ، باگمتی خطرے کے نشان سے 2 میٹر اوپر، مظفرپور کے کئی گاؤں زیرِ آب

نیپال کے پہاڑی اور ترائی علاقوں میں مسلسل بارش کے بعد بہار کے میدانی علاقوں…

2 minutes ago

World Rabies Day: عالمی یوم ریبیز، کتا کاٹ لے تو یہ غلطیاں ہرگز نہ کریں، فوراً اٹھائیں یہ قدم، ورنہ جا سکتی ہے جان

ضلع اسپتال کی اینٹی ریبیز ویکسین او پی ڈی کے انچارج ڈاکٹر موہت بنسل نے…

44 minutes ago

Waterspout Tomado: کبھی پانی کا بگولا دیکھا ہے؟ بہار میں نظر آیا امریکہ، کینیڈا والا حیران کن نظارہ، ویڈیو وائرل

سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر میں ایک انتہائی نایاب…

44 minutes ago

Indian Languages ​​in the Digital World: ڈیجیٹل دنیا میں ہندوستانی زبانوں کے امکانات اور چیلنجز پر دو روزہ قومی سیمینار کا اختتام

سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…

2 hours ago