بین الاقوامی

Gaza Under Attack: اسرائیل کا فضائی حملہ تیز، صرف ایک رات میں غزہ میں 400 افراد ہلاک، وحشی پن میں اسرائیل نے ہلاکو خان کو دی مات

Gaza Under Attack:  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ  پیر یعنی  23 اکتوبر کو 17ویں روز بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 400 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔قابل  ذکر بات یہ ہے کہ  فلسطینی میڈیا نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد کی سب سے شدید بمباری قرار دیا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق فلسطینی علاقے میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کم از کم 25 اسرائیلی فضائی حملے ریکارڈ کئے گئے۔

غزہ کے شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد رسکیو ورکر نے کم از کم 30 لاشیں  برآمد کی ہیں۔ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ کئی لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ادھر روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ سے جنوب کی جانب بڑھنے کی نئی وارننگ موصول ہوئی ہے۔ انہیں اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ وہاں رہیں گے تو انہیں حماس تنظیم کا ہمدرد تصور کیا جائے گا۔

اس جنگ کے دوران غزہ کی پٹی میں رہنے والے فلسطینیوں کو بنیادی چیزوں کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑرہی  ہے۔ ادھر عالمی امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی تک پہنچنے والی انسانی امداد کافی نہیں ہے۔ اقوام متحدہ نے غزہ بھر میں غیر محدود انسانی ہمدردی کی رسائی پر زور دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ صحت کی سہولیات ایک دن میں ہی خام تیل ختم ہو سکتا ہے ۔

مغربی کنارے سے 11 افراد گرفتار

مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں بھاری ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی فورسز کے کریک ڈاؤن کے بعد کم از کم 11 مزید افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج گزشتہ چند دنوں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد حملے کر رہی ہے اور اس نے غزہ میں اپنے فضائی حملے بھی تیز کر دیے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وافا‘ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع قصبے بیت ریما سے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔

غزہ کی صورتحال انتہائی سنگین ہے

چین کے سرکاری میڈیا نے مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی کے حوالے سے کہا ہے کہ بیجنگ مشرق وسطیٰ میں مذاکرات، جنگ بندی اور امن کی بحالی کے لیے جو بھی کرنا پڑے وہ کرنے کو تیار ہے۔ مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے پیر 23 اکتوبر کو چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کو ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر زمینی تنازع کو تشویشناک قرار دیا۔

مصری میڈیا نے بتایا کہ 17 ٹرکوں کا دوسرا قافلہ اتوار کی صبح غزہ میں داخل ہوا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز خوراک، پانی اور ادویات سے لدے 20 ٹرکوں کا پہلا قافلہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار محصور فلسطینی علاقے میں داخل ہوا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سب سے زیادہ جھڑپیں غزہ میں ہوئیں۔ آئی ڈی ایف کے ساتھ جھڑپ میں حزب اللہ کے آٹھ جنگجو مارے گئے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Meerut Mass Murder: یوپی کے میرٹھ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل، بیڈ کے باکس میں ملی لاشیں

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…

45 minutes ago

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

2 hours ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

2 hours ago

PM Modi-Emmanuel Macron Meeting: اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں پی ایم مودی،دہلی انتخابات کے بعد تاریخ ہوسکتی ہے طے

فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…

2 hours ago

Maulana Mahmood Madani on CM Yogi Adityanath: وقف املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر مولانا محمود مدنی کا پلٹ وار

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…

3 hours ago