بین الاقوامی

IDF claim to have killed 9 Iranian nuclear scientists: اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ایران کے 9 جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کا کیا دعویٰ، ہلاک ہونے والوں کی فہرست بھی جاری کی

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ شدت اختیار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اسرائیل گزشتہ 2 دنوں سے ایران کے جوہری تنصیبات اور سرکاری ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران بھی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر رہا ہے۔ یہ حملہ اسرائیل کی طرف سے 13 جون کی علی الصبح شروع ہوا تھا، جس کے تعلق سے اسرائیل ڈیفنس فورسز نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں 9 جوہری سائنسداں ہلاک ہوئے۔

6 سینئر ملٹری کمانڈرس اور 9 جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کا دعویٰ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ ویڈیو میں اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے دکھایا ہے کہ نیوکلیائی سائنسدانوں کو ہلاک کرنے کے لیے ایران میں کن ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا۔ اسی ویڈیو میں ایران کے 6 سینئر ملٹری کمانڈرس اور 9 جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ان شخصیات کے نام بھی آئی ڈی ایف نے جاری کیے ہیں۔

ہلاک ہونے والے سائنس دانوں کے نام:

دی گئی جانکاری کے مطابق فریدون عباسی (نیوکلیئر انجینئرنگ ایکسپرٹ)، محمد مہدی تہرانچی (فیزکس ایکسپرٹ)، اکبر مطلبی زادہ (کیمیکل انجینئرنگ ایکسپرٹ)، سعید برجی (میٹریلس انجینئرنگ ایکسپرٹ)، امیر حسن فاخاہی (فیزکس ایکسپرٹ)، عبدالحمید مینو شیہر (ریکٹر فیزکس ایکسپرٹ)، منصور اصغری (فیزکس ایکسپرٹ)، احمد رضا زلفگاری دریانی (نیوکلیئر انجینئرنگ ایکسپرٹ) اور علی بخوئی کاتریمی (میکانکس ایکسپرٹ) ان جوہری سائنسدانوں میں شامل ہیں، جو جمعہ کے روز ہوئے اسرائیلی حملہ میں ہلاک ہو گئے۔ آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ ایران کے جوہری بم بنانے کی کوششوں میں ان سبھی کا اہم کردار تھا۔

مہلوک سینئر ملٹری کمانڈرس کے نام:

آئی ڈی ایف کے ذریعہ جاری ویڈیو میں جن 6 سینئر ملٹری کمانڈرس کی موت کا دعویٰ کیا گیا ہے، ان کے نام بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ اس نے بتایا ہے کہ مہلوکین میں طاہر پور (کمانڈر آف یو اے وی آرے)، محمد باگیری (چیف آف اسٹاف آف دی ایرانین آرمڈ فورسز)، حسین سلامی (کمانڈر آف دی اسلامک ریولیوشنری گارڈ کارپس)، غلام علی راشد (ہیڈ آف دی ایمرجنسی رسپانس ہیڈکوارٹرس)، عامر علی حاجی زادہ (کمانڈر آف دی اسلامک ریولیوشنری گارڈس کورپس، ایئر فورس) اور داؤد شیہیان (کمانڈر آف ایئر ڈیفنس) شامل ہیں۔

مزید دو سینئر فوجی جنرلوں کی ہلاکت

اس درمیان اسرائیلی حملوں میں ایران کے 2 مزید سینئر فوجی جنرل کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا ادارہ نے ہفتہ کے روز ایک رپورٹ میں بتایا کہ خفیہ محکمہ کے ڈپٹی جنرل غلام رضا مہربی کی موت ہو گئی ہے۔ ڈپٹی آپریشنز مہدی ربانی کی موت سے متعلق جانکاری بھی اس رپورٹ میں دی گئی ہے۔ حالانکہ یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں جنرلوں کی موت کہاں ہوئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Xi Jinping to Visit the US: امریکہ جائیں گے شی جن پنگ، جانئے  کیوں چین کو لے کر ٹرمپ نے بدلا مؤقف؟

ٹرمپ اب بھی سمجھتے ہیں کہ تجارتی جنگ میں امریکہ کے پاس برتری ہے، لیکن…

1 hour ago

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

10 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

10 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

11 hours ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

11 hours ago