بین الاقوامی

Israel-Iran Tensions: ’’تہران کے پاس قتل عام کو روکنے کیلئے اب بھی ہے وقت… ورنہ کچھ بھی نہیں بچے گا…‘‘، اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ نے دی ایران کو دھمکی

ہیوسٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ اسرائیلی حملے سے ان کی انتظامیہ کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جب میڈیا آؤٹ لیٹ ’ایکسیوس‘ نے جب ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا اسرائیلی بمباری نے معاہدہ خطرے میں ڈال دیا؟ اس پر ٹرمپ نے کہا، ’’مجھے ایسا نہیں لگتا۔ ہو سکتا ہے اس کے برعکس ہو۔ ہو سکتا ہے کہ اب وہ سنجیدگی سے مذاکرات کریں گے۔ میں انہیں 60 دنوں میں ڈیل کرنے کے لیے راضی نہیں کر سکا۔ وہ ڈیل کے قریب تھے، انہیں یہ کرنا چاہیے تھا۔ شاید اب یہ ہو جائے گا۔‘‘

‘ژنہوا نیوز ایجنسی’ نے ’ایکسیوس‘ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ہونے والے حملے کے بعد پہلی بار اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات کی۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے فون پر ہونے والی اس گفتگو کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے تھے کہ نیتن یاہو نے امریکہ سے سیدھے آپریشن میں شامل ہونے کے لیے کہا تھا یا نہیں۔

جمعہ کے روز ٹرمپ نے کئی میڈیا آؤٹ لیٹس کو انٹرویوز دیے۔ اس دوران ٹرمپ نے بار بار ایران پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے مزید حملوں سے بچنے کے لیے جوہری معاہدہ کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ’یہ اور بھی سفاکانہ ہوگا۔‘

’’معاہدہ کرو ورنہ کچھ نہیں بچے گا‘‘

صدر ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو بتایا، ’’انہوں نے معاہدہ کرنے کا موقع گنوا دیا۔ اب ان کے پاس ایک اور موقع ہو سکتا ہے۔ ہم دیکھیں گے۔‘‘ ٹرمپ نے رائٹرز کو بتایا، ’’وہ اب بھی معاہدہ کر سکتے ہیں۔ ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔‘‘ ٹرمپ نے جمعے کی صبح اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ایران کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ کچھ بھی باقی نہ رہے۔‘‘

’’کیونکہ میں سب کچھ جانتا ہوں‘‘

رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے سے چند گھنٹے قبل قطر اور مشرق وسطیٰ کے کئی دیگر امریکی اتحادیوں کو آگاہ کر دیا تھا۔ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ’واشنگٹن پوسٹ‘ کو بتایا کہ وہ پہلے ہی جانتے تھے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے کہا، ’’میں تاریخ جانتا تھا کیونکہ میں سب کچھ جانتا ہوں۔ میں سب کچھ جانتا ہوں۔ میں سب کچھ جانتا ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

1 hour ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

1 hour ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

2 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

2 hours ago