بین الاقوامی

Israel-Palestine War: اسرائیلی فوج غزہ کے میں داخل، نیتن یاہو نے کہا- قیدیوں کے بدلے ممکن ہے جنگ بندی

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کے روزکہا ہے کہ اسرائیلی فوج حماس کے خلاف ایک ماہ سے جاری کارروائی کو جاری رکھتے ہوئےغزہ شہرکو محاصرہ میں لے کراس کے اندر کارروائیاں کر رہی ہے۔ ٹی وی پرنشر ہونے والی تقریرمیں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی طرف سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے قبل غزہ میں کوئی جنگ بندی یا ایندھن کی ترسیل نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حملے جاری رکھیں گے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیردفاع یوآوگیلنٹ نے کہا ہے کہ “یرغمالیوں کی واپسی کے بغیرانسانی بنیادوں پرکوئی جنگ بندی نہیں ہو سکتی”۔ انہوں نے کہا کہ ان کی افواج اب غزہ شہرکے مرکزمیں ہے۔ اب اسرائیل حماس کوغزہ میں حکومت کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ میں نہ اسرائیل اور نہ حماس کوئی بھی حکومت نہیں کرے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ غزہ دہشت گردی کا اڈہ ہے اورغزہ سے ہزاروں شہری خان یونس اوررفح کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج حماس کو تباہ کردے گی۔ انہوں نے شہریوں سے شمالی غزہ سے نکل جانے پرزوردیا۔ اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ ان کی فوج غزہ میں رہائشی علاقوں کے اندرلڑرہی ہے۔ غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنواراپنے ٹھکانے میں الگ تھلگ ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اصرارکرتے ہوئے کہا کہ “ہم پردباؤ بڑھے گا، لیکن ہم حماس کی شکست اوریرغمالیوں کی واپسی سے پہلے لڑائی بند نہیں کریں گے”۔ ساتھ ہی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حزب اللہ کے ساتھ جنگ چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن انہوں نے اپنی تقریرمیں ذکر کیا کہ اب تک حزب اللہ کے تقریباً 70 جنگجو مارے گئے ہیں۔ کشیدگی کے دوسرے مہینے کے آغازمیں اسرائیلی فوج نے منگل کواعلان کیا کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی اورغزہ شہرمیں جنوب کی طرف “شہریوں کے لئے انسانی ہمدردی کی راہداری کے طورپرصلاح الدین اسٹریٹ کو کھول دیا ہے”۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا کہ “غزہ کے رہائشی، اس وقت جنوبی غزہ کی وادی کی طرف بڑھنے والے بہت سے لوگوں میں شامل ہو جائیں! میں آپ کو مطلع کرنا چاہوں گا کہ گرچہ حماس کو کمزورکرنا جاری ہے۔ آپ کے فائدے کے لئے جاری انسانی کوششیں ہیں کیونکہ حماس آپ کوانسانی ڈھال کے طورپراستعمال کرتی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Hamas Frees Hostages: فلسطین میں جشن کا ماحول،حماس نے تین یرغمالی کو کیا رہا، اسرائیل بھی 90 فلسطینیوں کو کررہا ہے رہا،جنگ بندی کامیابی سے جاری

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…

8 minutes ago

Neeraj Chopra Marriage: نیرج چوپڑا نے کرلی شادی، خاموشی کے ساتھ ہمانی نام کی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں ہوئے منسلک

ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…

22 minutes ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو کھو ورلڈ کپ کا پہلا چیمپئن بنا بھارت، نیپال کو شکست دے کر رقم کی تاریخ،پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…

24 minutes ago

Attack on Saif Ali Khan: حملہ آور کو نہیں معلوم تھا کہ وہ سیف علی خان کے گھر میں داخل ہو رہا ہے… اجیت پوار کا بڑا بیان

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اتوار کو اداکار سیف علی خان پر…

2 hours ago