بین الاقوامی

Israel-Palestine War: اسرائیل کے تجارتی جہاز پر ڈرون سے حملہ، بحر ہند میں پیش آیا واقعہ، الرٹ جاری

حماس کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان بحر ہند میں ایک اسرائیلی جہازکو نشانہ بنایا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ہفتہ کے روز (23 دسمبر) کو ایک مشکوک ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس کی وجہ سے ایک اسرائیلی تجارتی جہازکو نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ برطانوی فوج کے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنزاورمیری ٹائم سیکورٹی فرم ایمبرے نے کہا کہ ایک اسرائیلی تجارتی جہازپر ہندوستان کے شہر ویروال کے قریب ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے باعث جہازمیں آگ لگ گئی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ بھی بحر ہند میں ایک اسرائیلی جہازپرڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ ایرانی ڈرون نے کیا تھا۔

یمن کے حوثی باغیوں پرشبہ

صرف گزشتہ مہینے ہی یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمرکے جہازرانی کے راستے سے ہندوستان آنے والے اسرائیل سے منسلک ایک کارگوجہازکو ہائی جیک کرلیا تھا۔ باغیوں نے جہازکے عملے کے 25 اراکین کو بھی یرغمال بنا لیا ہے۔ ایسے میں ٹائمزآف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام بھی اس واقعہ کوحوثی باغیوں سے جوڑرہے ہیں۔

 حماس کے ساتھ کھڑے ہیں حوثی باغی

قابل ذکر ہے کہ یمن کے زیادہ ترعلاقے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے کنٹرول میں ہیں اوروہ حماس کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔ اس سے قبل حوثی باغی کہہ چکے ہیں کہ وہ بحیرہ احمرسے گزرنے والے مال بردار بحری جہازوں پرڈرون اورراکٹوں سے حملہ کررہے ہیں۔ جواسرائیل جا رہے ہیں۔ خطرے کے پیش نظربحری جہازوں کے ذریعے سامان لے جانے والی دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں نے پہلے ہی بحیرہ احمرسے نہ گزرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

56 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago