بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: اسرائیل اورفلسطین کے درمیان گزشتہ 6 دنوں سے جدوجہد جاری ہے۔ اس میں تقریباً تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی پرحملہ جاری ہے، جس میں فلسطین کے معصوم عوام بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کے حملے میں فلسطین میں 1000 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس نے اپنے حملے کو مزید تیزکردیا ہے۔
نیتن یاہو نے کیا بڑا اعلان
اسرائیل کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اپنا حملہ تب تک نہیں روکیں گے، جب تک حماس کو پوری طرح سے ختم نہیں کردیتے۔ اسرائیل کے اس اعلان کے بعد امریکی صدر جو بائیڈان نے اسرائیل سے ایک خاص اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنگ کے ضوابط پر عمل کرنا چاہئے۔
امریکی صدرنے اسرائیل کو دیا ہے بڑا بھروسہ
واضح رہے کہ جوبائیڈن نے اسرائیل کو حمایت دینے کے لئے اس علاقے میں ایک امریکی طیارہ بردارجہازبھیجا ہے۔ انہوں نے فلسطین حامی ایران کو محتاط رہنے کی بھی وارننگ دی ہے۔ جوبائیڈن نے وہائٹ ہاؤس میں امریکی یہودی طبقے کے لیڈران کے ایک جلسے میں کہا کہ اسرائیل پرحملہ، جس میں 1200 افراد ہلاک ہوگئے تھے، یہ دن گزشتہ کئی دہائیوں میں اسرائیل کے لئے سب سے برا دن تھا، لیکن جب اسرائیل نےغزہ پرہوائی حملوں کا جواب دیا۔ ان حملوں میں فلسطین کے 1,000 سے زیادہ افراد مارے گئے تو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو سے پہلے بدھ کے روزبات کی تھی۔
اسرائیل کے وزیر اعظم میرے پرانے دوست: جوبائیڈن
امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ وہ نیتن یاہوکو40 سالوں سے جانتے ہیں اوران کے درمیان بہت واضح تعلقات ہیں، میں انہیں اچھی طرح سے جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات جو میں نے کہی ہے، وہ یہ ہے کہ یہ حقیقت میں اہم ہے کہ اسرائیل غصے اورناراضگی کے درمیان جنگ کے ضوابط پرعمل کرتے ہوئے آگے کی کارروائی کرے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستانی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاری 2024 میں 10 فیصد بڑھ کر…
منگل کو ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار…
رکن پارلیمنٹ جاوید علی خان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسٹوڈنٹس یونین کا الیکشن کرانے…
میوچل فنڈ انڈسٹری 2024 میں بھی 17 لاکھ کروڑ روپے کے متاثر کن اثاثوں میں…
سرکردہ پلیٹ فارمز، بشمول رلائنس ریٹیل، ٹاٹا سنز اور زومیٹو نے حفاظتی عہد اپنایا کیونکہ…
عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں…