بین الاقوامی

Israel-Palestine Conflict: غزہ میں یرغمال اپنے شہریوں کو مار رہا ہے اسرائیل، اب تک 13 ہلاک، حماس نے کیا بڑا دعویٰ

Israel-Palestine Conflict: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ آج (جمعہ) ساتویں روزبھی جاری رہا۔ دونوں طرف سے تیزی سے حملے ہو رہے ہیں۔ اس دوران فلسطین کی مزاحمت پسند تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 13 اسرائیلی اورغیرملکی یرغمالی مارے گئے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل مسلسل یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ شدت پسند گروپ حماس نے ان کے 150 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ان میں عام شہری اورفوج کے جوان بھی شامل ہیں۔ یرغمالیوں کو غزہ میں خفیہ مقامات پر رکھا جا رہا ہے۔ ان یرغمالیوں میں خواتین، بچے اوربوڑھے شامل ہیں۔ ایسے میں حماس دعویٰ کر رہا ہے کہ اسرائیل فضائی حملے کر کے اپنے ہی لوگوں کو مار رہا ہے۔ تازہ ترین فضائی حملوں میں 13 اسرائیلی اورغیرملکی قیدی مارے گئے ہیں۔ ان میں سے 6 افراد دو مختلف مقامات پرہوائی حملوں میں ہلاک ہوئے، جبکہ 7 دیگر تین مختلف حملوں میں ہلاک ہوئے۔

حماس نے اسرائیل پر کیا تھا راکٹ حملہ

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ ہفتے کو 5000 سے زیادہ راکٹ فائر کرنے کے بعد حماس کے جنگجو اسرائیلی سرحد میں داخل ہو گئے تھے اور کئی لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ان میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ ایسی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگجو یرغمالیوں کو دھکیل کر گاڑی میں بٹھا کر لے جا رہے ہیں۔

حماس کرسکتا ہے یہ بڑا مطالبہ

میڈیا کے مطابق، اہرین کا ماننا ہے کہ حماس اسرائیل کی جیل میں بند 36 فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے یرغمال بنائے گئے لوگوں کو چھوڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ حماس نے بغیر کسی وارننگ کے کئے جانے والے اسرائیلی ہوائی حملے میں اپنے شہریوں کے مارے جانے کے بدلے ایک یرغمال کو پھانسی دینے کی دھمکی دی ہے۔ حالانکہ اس کا ابھی تک کہیں سے بھی کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے کہ حماس نے ایسا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   Israel-Palestine Conflict: اسرائیل کی وارننگ کے بعد جان بچانے کے لئے فلسطینی عوام غزہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور، ویڈیو دیکھ کر رہ جائیں گے حیران

 اسرائیل کی دہشت سے فلسطینی عوام غزہ چھوڑنے پر مجبور

اسرائیل کے ذریعہ غزہ میں چھپے حماس کے دہشت گردوں کو ختم کرنے کی وارننگ اورحملوں کے درمیان غزہ سے لوگ بھاگ رہے ہیں۔ لوگوں کے گاڑیوں پرسامان لادکر بھاگنے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اسرائیل-فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان اسرائیل نے غزہ کے لوگوں کو 24 گھنٹے کے اندر وہاں سے دوسرے مقامات پر جانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ اس کے بعد سے لوگ جان بچانے کے لئے غزہ کو چھوڑ کردوسرے مقامات پر جا رہے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ پٹی پر پرچے بھی گرائے گئے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں گرائے گئے پرچے میں لکھا ہوا ہے، ’’24 گھنٹے میں غزہ میں رہنے والے فلسطینی عوام وہاں سے دوسری جگہ شفٹ ہوجائیں۔ وہاں رہنے والے لوگ ان کے دشمن نہیں ہیں، وہ صرف حماس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔’’ اسرائیل کی اس وارننگ کے بعد غزہ کے لوگ مجبوراً اپنا گھربار چھوڑ کر دوسری جگہ جا رہے ہیں۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کی وارننگ کے برخلاف حماس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ چھوڑ کر نہ جائیں، جہاں وہیں، وہیں بنے رہیں۔ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Auto sector poised for robust growth:آٹو سیکٹر شاندار فروغ کے لیے ہے تیار ، مودی کے ‘میک ان انڈیا’ کے تحتاقدام کو گیم چینجر دیا گیا قرار

ہندوستانی آٹوموبائل سیکٹر نے پچھلے چار سالوں میں 36 بلین ڈالر سے زیادہ کی ایف…

14 minutes ago

India’s Fiscal Deficit Shrinks: ٹیکس ریونیو میں اضافے کے درمیان ہندوستان کا مالیاتی خسارہ ہوا کم: ورلڈ بینک

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح مبادلہ میں استحکام کے باعث خطے میں افراط…

48 minutes ago

India’s mobility market to double by 2030,: ہندوستانی نقل و حرکت کی مارکیٹ 2030 تک دوگنی ہو جائے گی، 600 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی: رپورٹ

ہندوستانی صارفین کی ضروریات اور منسلک خصوصیات کے لیے ادائیگی کرنے کی خواہش عالمی رجحانات…

50 minutes ago