بین الاقوامی

Israel mandates Islamic Studies and Arabic Langugae for Military Mossad: اسرائیلی فوجی اور موساد کے افسران حاصل کریں گے عربی اوراسلامی تعلیم، بنجامن نیتن یاہو حکومت کے فرمان کو جان کررہ جائیں گے حیران

ایران سے جنگ کے بعد اسرائیل نے موساد کے افسران اور عام فوجیوں کے لئے نیا فرمان جاری کیا ہے۔ اس کے تحت اب سبھی افسران اور فوجیوں کو لازمی طورپراسلام کی تعلیم لینی ہوگی۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ اس کے لئے جلد ہی نئے نصاب کی شروعات کی جائے گی۔  اسرائیل نیشنل نیوز کے مطابق، اکتوبر 2023 میں جو حماس نے اسرائیل پرحملہ کیا تھا، اس کی جانچ میں خفیہ چوک کو وجہ مانا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرا فسران کو پہلے سے عربی زبان کی جانکاری ہوتی توحالات کچھ اورہوتے۔

لازمی کی گئی ہے اسلامی تعلیم

گیلی تجاہل نے امن کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکم افسران کو سنا دیا گیا ہے۔ جلد ہی اسے عمل میں لایا جائے گا۔ حکومت نے کہا ہے کہ سبھی افسران کے لئے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے، چاہے ان کے عہدے کا زبان سے کوئی تعلق ہو یا نہ ہو۔ محکمہ نے آئندہ سال تک سبھی افسران کو 100 فیصد اسلامی اسلامی نصاب پڑھانے اور 50 فیصد عربی زبان سکھانے کا ہدف رکھا ہے۔ اس کے لئے جلد ہی اسرائیل میں افسران کو ٹریننگ دی جائے گی۔ لازمی کرنے کی 4 وجوہات بتائی گئی ہیں۔

اسرائیل مسلم ممالک سے گھرا ہوا ہے۔ اس کے پڑوس میں اردن، ترکی، سعودی عرب، یمن اورلبنان جیسے ممالک ہیں، جواسلامی ملک ہیں۔ اسرائیل کے بیشترپڑوسی ممالک میں عربی ہی بولی جاتی ہے۔ عبرانی زبان صرف اسرائیل میں رائج ہے۔ 

اسرائیل اپنا اصل دشمن ایران کومانتا ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں اپنے پراکسی نیٹ ورک کے ذریعہ ایران میں حملہ کیا، لیکن ایران نے بھی اس کا بھرپور جواب دیا۔ ایران اب اسرائیل کی روش کو بھی سمجھ چکا ہے، اس لئے وہ ہر وقت تیارہے۔ اسرائیل نے یہ قدم آگے کی راہ کو آسان بنانے کے لئے اٹھایا ہے۔

اسرائیل میں اعلیٰ کمانڈر زبان کی وجہ سے چیزوں کوآسانی سے ڈی کوڈ کرسکتے ہیں، لیکن نچلی سطح پرانہیں کامیابی نہیں ملتی۔ اسلامی تعلیم اورعربی زبان کے نفاذ کے پیچھے بھی یہی ایک وجہ سمجھی جاتی ہے۔

موساد کا اصل خوف حوثیوں سے ہے۔ موساد کے اہلکارحوثی باغیوں کی زبان آسانی سے ترجمہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ اس مشکل کوبھی ختم کرنے کے لئے اسرائیل نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

اسرائیل اسے کیسے کرے گا نافذ؟

رپورٹ کے مطابق، امن کے اندر ایک نیا تعلیمی شعبہ قائم کیا جائے گا۔ اس میں خفیہ افسران کو باری باری سے لینگویج (زبان) کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ افسران کو زبان سکھانے کے لئے ان مترجمین کی مدد لی جائے گی، جو پہلے سے اسرائیل کے سرکاری شعبوں میں کام کرتے ہیں۔ یہ پورا عمل پوری طرح سے خفیہ چلنے والی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago