بین الاقوامی

Israel-Iran War: “آپ نے جنگ شروع کیا، ختم ہم کریں گے”، ڈونالڈ ٹرمپ کوآئی آرجی سی نے دی دھمکی، جانئے اورکیا کہا؟

Israel-Iran War: اسرائیل اورایران کے درمیان جاری جنگ میں اتوار کو امریکہ بھی کود پڑا ہے اور اس نے ایران کی تین نیوکلیئر سائٹوں پرحملہ کیا ہے۔ اس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ یہ جنگ ایک نئی شکل اختیار کرسکتی ہے کیونکہ روس اور چین نے بھی امریکہ کے حملے کوغلط بتایا ہے اور سخت مذمت کی ہے۔ اس درمیان اسلامی انقلابی گارڈ کاپرس (آئی آرجی سی) نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ‘جواری’ قراردیا اورامریکہ کو’ٹارگٹڈ آپریشنز’ کی دھمکی دی۔ آئی آرجی سی نے خبردارکیا ہے کہ امریکہ کو ہفتے کے آخرمیں اس کے حملوں کا جواب دینا پڑے گا۔

اسلامی انقلابی گارڈ کاپرس (آئی آرجی سی)  کے ترجمان ابراہیم زول فاغری کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران اوراسرائیل کی اس جنگ میں راست طور پرداخلہ حاصل کرلی ہے اورایران کی “مقدس سرزمین” کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کواب بے حد “طاقتوراور ہدفی مہمات” کے ذریعہ “بھاری، افسوسناک اورغیر متوقع نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی صدرکو براہِ راست انگریزی میں مخاطب کرتے ہوئے، زول فغاری نے کہا: “مسٹرٹرمپ، جواری! شاید آپ نے یہ جنگ شروع کی ہو، لیکن ہم اسے ختم کرنے والے ہوں گے!”

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

44 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago