بین الاقوامی

Israel Hamas War: بائیڈن کے بعد اب برطانوی وزیر اعظم سنک کریں گے اسرائیل کا دورہ، نیتن یاہو سے بھی کریں گے ملاقات

Israel Hamas War: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ اس حملے میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ غزہ کے ہسپتال پر راکٹ حملے میں 500 افراد المناک طور پر ہلاک ہوئے۔ جس کی وجہ سے پوری دنیا میں اس حملے کی مذمت کی جا رہی ہے۔ ادھر امریکی صدر جو بائیڈن کے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سنک بھی تل ابیب پہنچیں گے۔ جہاں سنک اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیل کا دورہ کریں گے سنک

وزیر اعظم رشی سنک کے دورے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے برطانیہ کے پی ایم او نے کہا کہ وزیر اعظم سنک اسرائیل پر حملے پر اظہار تعزیت کرنے تل ابیب جائیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم سنک نے دورے سے قبل کہا کہ حماس کے حملے میں کئی بے گناہ لوگ مارے گئے۔ ہر شخص کی موت کسی سانحے سے کم نہیں۔

ان مسائل پر کی جائے گی بات

سنک کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ منگل کو غزہ میں راکٹ حملے میں سینکڑوں جانیں ضائع ہوئیں۔ اس وحشیانہ حملے کے بعد دنیا بھر کے لیڈروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے اور اس خطرناک صورتحال سے نکلنے کے لیے سوچنا چاہیے۔ سنک نے کہا کہ وہ برطانوی شہریوں کو بحفاظت وہاں سے نکالنے کے لیے راستہ کھولنے پر بھی بات کریں گے۔

حماس کے حملے میں مارے گئے 7 برطانوی شہری

برطانوی پی ایم او کی جانب سے بتایا گیا کہ حماس کے حملے میں 7 برطانوی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ 9 افراد لاپتہ ہیں۔ سنک کے علاوہ برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی اس تنازعے پر بات چیت اور حل کے لیے اگلے تین دنوں میں مصر، ترکیہ اور قطر کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں- OIC strongly condemns Israeli war crime: فلسطینیوں کی امیدوں کو لگا ایک اور جھٹکا،او آئی سی کا ہنگامی اجلاس سراب ثابت،کاغذی شیروں نے روایتی اعلامیہ کیا جاری

اس سے پہلے بائیڈن نے بھی کیا اسرائل کا دورہ

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن بھی اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔ جہاں انہوں نے نیتن یاہو سے ملاقات کی اور جنگ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago