-بھارت ایکسپریس
Israel Hamas War Condition Of Gaza Hospital: غزہ میں گزشتہ 40 دنوں سے زیادہ وقت سے اسرائیل کی طرف مسلسل حملہ کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج بری طرح سے غزہ پٹی پر ہوائی حملے کر رہی ہے۔ اس کی وجہ سے غزہ پٹی میں صورتحال بے حد سنگین ہے۔ وہاں کے اسپتالوں میں بنیادی چیزوں کی کمی ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے وہاں داخل زخمیوں کا علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔
حال کے دنوں میں اسرائیلی ہوائی حملے کا سب سے برا اثرغزہ کے اسپتالوں میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہاں مریض بنیادی چیزوں کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہوتے جا رہے ہیں۔ غزہ کا الشفاء اسپتال نیا جنگی علاقہ کے طور پر ابھرکر سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوجی حماس کو برباد کرنے کے نام پرغزہ کے اندرگھس کرمارنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسی درمیان فلسطین وزارت صحت نے جانکاری دی کہ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال میں آکسیجن، ایندھن اوردیگر بنیادی سہولیات ختم ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں تین نوزائیدہ بچوں اور 24 دیگرمریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
اسرائیلی فوج کا اسپتال سے متعلق دعویٰ
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں مختلف محکموں میں 24 مریضوں کی موت ہوگئی ہے کیونکہ بجلی کٹوتی کی وجہ سے اہم میڈیکل مشینوں نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ اس کےعلاوہ اسرائیلی فوج نے آج تیسرے دن اسپتال میں تلاشی لی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس کا استعمال حماس کی طرف سے کمانڈ سینٹرکے طورپرکیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں (آئی ڈی ایف) نے حماس کی سرنگوں کے ویڈیوجاری کئے ہیں، جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اسپتال احاطے میں پائے گئے تھے۔ اس سے متعلق آئی ڈی ایف نے الشفاء میں ایک یرغمال کی لاش ملنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
حماس کا خاتمہ ہی اصلی مقصد
7 اکتوبرکو اسرائیل میں ہوئے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی پر کنٹرول کرنے والے حماس گروپ کو برباد کرنے کی قسم کھائی تھی۔ واضح رہے کہ حماس کے اس حملے میں 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ حماس نے 240 لوگوں کو یرغمال بنالیا تھا۔ تب سے اسرائیل نے غزہ شہرکے بیشترحصے پربمباری کرکے اسے ملبے میں تبدیل کردیا ہے۔ غزہ کے پورے شمالی نصف حصے کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے اور پٹی کے 23 لاکھ فلسطینیوں میں سے تقریباً دو تہائی کو بے گھرکردیا ہے۔ اسی درمیان اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا کہ جہاں بھی حماس موجود ہے، وہاں فوج آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آپریشن کو مزید آگے بڑھانے کے لئے پابند عہد ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…