بین الاقوامی

‘My companions on this flight’ : خصوصی پرواز ”مناب 168“ کے نام سے اسلام آباد پہنچی، جس میں ایرانی وفد اپنے ہمراہ ان معصوم بچوں کی یادیں لے کر آیا

نئی دہلی :امریکہ کے ساتھ اہم مذاکرات کے لیے ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے، روانگی سے قبل ایک جذباتی منظر نے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسلام آباد روانگی کے دوران مناب اسکول حملے کے متاثرین کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کی کئی خالی نشستوں پر مناب اسکول حملے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تصاویر رکھی گئی تھیں۔ ان تصاویر کے ساتھ بچوں کے اسکول بیگ اور سرخ گلاب بھی رکھے گئے تھے، جو ایک نہایت جذباتی اور علامتی منظر پیش کر رہے تھے۔ اس اقدام کو ایران کی جانب سے ایک مضبوط سفارتی پیغام کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

یہ خصوصی پرواز “مناب 168” کے نام سے اسلام آباد پہنچی، جس میں ایرانی وفد اپنے ہمراہ ان معصوم بچوں کی یادیں لے کر آیا ،جو 28 فروری کو جنگ کے ابتدائی روز مناب کے ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ اس حملے میں کم از کم 168 افراد جاں بحق ہوئے جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔

ایرانی حکام کے مطابق، یہ بچے مبینہ طور پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہوئےتھے۔ اس موقع پر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “مناب 168، اس طیارے میں میرے ساتھی۔” انہوں نے 28 فروری 2026 کو مناب کے ایک ایلیمنٹری اسکول پر ہونے والے حملے میں جان گنوانے والے بچوں اور عملے کو اپنی اس سفارتی مہم کا حصہ قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس حملے میں کم از کم 165 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران نے پاکستان میں ہونے والی اعلیٰ سطحی بات چیت سے قبل اس اقدام کے ذریعے عالمی سطح پر اپنے موقف کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم خبررساں  ادارےکے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے بعد قالیباف نے محتاط موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ مگر مکمل اعتماد کے بغیر مذاکرات میں شریک ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اکثر ناکامی یا معاہدوں کی خلاف ورزی پر ختم ہوئے ہیں۔قالیباف نے کہا، “بدقسمتی سے امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کا ہمارا تجربہ ہمیشہ ناکامی اور معاہدوں کی خلاف ورزی پر مبنی رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مذاکرات کی کامیابی امریکی رویے پر منحصر ہوگی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیا گیا یا سنجیدہ پیش رفت نہ ہوئی تو ایران سخت ردعمل دے گا۔دوسری جانب امریکی وفد کی قیادت کرنے والے نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مذاکرات سے قبل مثبت اشارہ دیا، تاہم ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر ایران سنجیدگی نہ دکھائے تو مذاکرات مشکل ہو سکتے ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پر صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران مذاکرات سے پہلے اپنی طاقت کا زیادہ اندازہ لگا رہا ہے اور آبنائے ہرمز  میں جاری کشیدگی وسیع جغرافیائی سیاسی صورتحال کا حصہ ہے۔اب عالمی برادری کی نظریں پاکستان میں ہونے والی ان اہم مذاکرات پر مرکوز ہیں، جہاں یہ طے ہوگا کہ کشیدگی کم ہوگی یا صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

4 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago