بین الاقوامی

Iranian Revolutionary Guards Vow to Take Revenge: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے انتقام لینے کا کیا عہد، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو بنایا نشانہ، دھماکوں کی آواز سے لرز اٹھے خلیجی ممالک

تہران: مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور متعدد اعلیٰ سکیورٹی حکام کے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں موت ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد پورے خطے میں صورتحال انتہائی حساس ہو گئی ہے۔ اس دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خمنہ ای کی موت کا بدلا لینے کی بات کہی ہے۔ آئی آر جی سی نے انتقام لینے کا عہد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی والے 27 فوجی اڈوں اور تل ابیب میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قطر اور متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں، جس کے بعد خطے میں سکیورٹی الرٹ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

عمان کے آئل ٹینکر پر کیا گیا حملہ

عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سینٹر کے مطابق پالاؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر ’اسکائی لائٹ‘ پر عمان کے علاقے مسندم کے ساحل سے تقریباً پانچ ناٹیکل میل کے فاصلے پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں چار افراد زخمی ہوئے جبکہ عملے کے تمام 20 ارکان کو محفوظ طریقے سے جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔ واقعے کی نوعیت اور حملہ آوروں کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

عمان کی دقم بندرگاہ پر ڈرون حملہ

عمانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دقم بندرگاہ پر بھی ایک سکیورٹی واقعہ پیش آیا، جہاں دو ڈرونز نے بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ایک ڈرون مزدوروں کی رہائشی موبائل عمارت سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی کارکن زخمی ہوگیا۔ دوسرے ڈرون کا ملبہ فیول ٹینکوں کے قریب گرا، تاہم کسی بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کی جانب سے ان واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ خطے میں سکیورٹی خدشات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

ریاض میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مشرقی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مشرقی ریاض کے رہائشیوں نے متعدد شدید دھماکوں کی آوازیں سننے اور آسمان کی جانب دھواں اٹھتے دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے نامہ نگاروں نے بھی دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔

تاحال سعودی حکام کی جانب سے دھماکوں کی نوعیت، مقام یا ممکنہ نقصان کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

39 minutes ago

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago