اسلام آباد مذاکرات سے ایران نے امریکہ کے سامنے بڑی شرط رکھی ہے۔ (فائل فوٹو)
امریکہ اورایران کے درمیان مذاکرات سے قبل کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ یہ مذاکرات کل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ہے۔ تاہم ایران نے اس سے پہلے کچھ شرائط رکھی ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقرقالیباف نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے امریکہ کودومقاصد پورے کرنے ہوں گے۔ سب سے پہلے لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ ضروری ہے۔ دوسرا، امریکہ نے ایران کی جوجائیدادیں فریزکررکھی ہیں، انہیں ریلیز کرنا ہوگا۔
محمد باقرقالیباف نے واضح طورپرکہا کہ جب تک یہ دونوں شرائط پوری نہیں ہوجاتیں، مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔ توقع ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایران نے یہ شرائط ایک ایسے وقت میں رکھی ہیں جب امریکی نائب صدرجے ڈی وینس پہلے ہی امن مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔ اس ملاقات کے بارے میں سسپنس برقرارہے، کیونکہ ایرانی وفد ابھی تک پاکستان نہیں پہنچا ہے۔
ایرانی فوج نے بھی دی دھمکی
دوسری جانب، ایران کی فوج نے بھی سخت اشارے دیئے ہیں۔ خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرنے کہا کہ اس کی افواج پوری طرح تیاراورٹریگرپرانگلی رکھے ہوئے ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگرکوئی حملہ ہوتا ہے تووہ فوری جواب دیں گے۔ ایران نے خبردارکیا کہ اگرلبنان میں حزب اللہ پرحملے جاری رہے تووہ سخت اوردردناک جواب دے گا۔ ایران نے یہ بھی کہا کہ وہ آبنائے ہرمزکے حوالے سے اپنی حکمت عملی کوایک نئی سطح پرلے جائے گا اوراپنے حقوق سے دستبردارنہیں ہوگا۔
جے ڈی وینس کی ایران کو وارننگ
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا کہ وہ پاکستان میں ہونے والی بات چیت کے بارے میں پُرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے لئے واضح رہنما اصول فراہم کئے ہیں۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ اگرایران ایماندارانہ مذاکرات میں شامل ہوتا ہے توامریکہ تعاون کے لئے تیارہے۔ تاہم اگرایران نے جوڑتوڑکی کوشش کی توامریکی ٹیم سخت رخ اپنائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو–
وزیر اعظم مودی نے اپنے مضمون میں 1991 کے لوک سبھا انتخابات کی یادیں شیئر…
وزیر اعظم نے سلامتی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منانے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا…
صدر آئزک ہرزوگ نے یاشر پارٹی کے رہنما کو حکومت سازی کی ذمہ داری سونپی،…
وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ کسانوں کی آنکھوں سے…
پولینڈ کے صدر کارول ناوروٹسکی نے اس بھیانک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے…
سی آر پی ایف بستر کے علاقے میں نکسل ازم کے خاتمے کی کارروائیوں میں…