ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ خطرناک شکل اختیارکرتی جا رہی ہے۔ وہیں امریکہ کی مداخلت نے پوری دنیا کی توجہ مڈل ایسٹ یعنی مشرق وسطیٰ کی طرف مبذول کردی ہے۔ اب آنے والے دنوں میں بربادی اور تباہ کاریوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ چھٹے روزمیں داخل ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر بمباری اورمیزائلوں سے حملہ کرکے بڑا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ دونوں طرف سے دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اوراس کا سیدھا نقصان عام لوگوں کو ہونے والا ہے۔ وہیں اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والے امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے بھی ایران کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیارنہیں ہوسکتے۔ ہم نے ایران کے آسمان پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ٹرمپ نے ایران سے سرینڈرکرنے تک کی اپیل کرڈالی۔ اس کے بعد ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے ہرشہید کا بدلہ لے گا اور وہ کسی بھی قیمت پرسرینڈرنہیں کرے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کوبغیرشرط ہتھیار ڈالنے کی وارننگ کا جواب دیتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ جولوگ ایران کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ایران کودھمکیوں کی زبان میں بات کرکے کبھی قابومیں نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نہ مسلط کی گئی جنگ کو قبول کرے گا، نہ زبردستی کئے گئے امن کو۔ ایران کی تسنیم نیوزایجنسی کے مطابق، علی خامنہ ای نے خبردارکیا ہے کہ امریکہ کویہ سمجھ لینا چاہئے کہ ایران سرینڈرنہیں کرے گا۔ اگرامریکی افواج نے ایران پر حملے کی غلطی کی، توانہیں سخت نتائج بھگتنے ہوں گے۔”
سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کوایک بارپھروارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بہت بڑی بھول کی ہے اوروہ اس غلطی کی سزا ضرور پائے گا۔ ہم اپنے شہیدوں کے خون اوراپنے علاقے میں ہوئے حملوں کوکبھی نہیں بھولیں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگرامریکہ نے کسی قسم کی مداخلت کی تو پورے خطے میں کھلی جنگ شروع ہو جائے گی۔ دوسری جانب، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک دن پہلے یعنی 17 جون 2025 کوکناڈا میں جی-7 سمٹ سے واشنگٹن واپسی کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہوسکتے۔ ہم نے ایران کے آسمان پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے پاس جدید اسلحہ اوردفاعی نظام ضرورہے، لیکن یہ امریکہ کی ٹیکنالوجی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ دنیا میں کوئی امریکہ سے بہترنہیں۔ ٹرمپ نے ایران کوبغیرکسی شرط کے فوری سرنڈرکرنے کا مطالبہ کیا اوریہ دعویٰ بھی کیا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈرکہاں چھپے ہیں، فی الحال ہم حملہ نہیں کریں گے، لیکن ہمارا صبرختم ہوتا جا رہا ہے۔ ٹرمپ کے اس بیان سے واضح ہوگیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت میں کبھی بھی ایران پرحملہ کرسکتا ہے اوروہ ایران کوسرینڈرکرنے کے لئے مجبورکررہا ہے۔ بہرحال ایران اوراسرائیل کے درمیان جاری جنگ کوروکنے کے لئے پوری دنیا کو آگے آنا ہوگا ورنہ فسلطین اور غزہ کی صورتحال لوگوں کے سامنے ہے۔ اس طرح سے ہزاروں اور لاکھوں لوگوں کودربدر کی زندگی گزارنی پڑسکتی ہے۔ جنگ کسی کے لئے بھی ٹھیک نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…