بین الاقوامی

Iran-US Peace Talks: ایران کی خفیہ طور پر امریکہ سے امن مذاکرات کی پیشکش، دی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بڑا دعویٰ

واشنگٹن: مغربی دنیا کے خلاف سخت موقف رکھنے کے باوجود ایران نے مبینہ طور پر خفیہ سطح پر امریکہ سے رابطہ کر کے تنازع کے خاتمے کی شرائط پر بات چیت کی پیشکش کی ہے۔ یہ انکشاف دی نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے بالواسطہ طور پر سینٹرل انٹلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) سے رابطہ کیا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی قیادت اس پیشکش کو سنجیدگی سے لیں گے یا نہیں۔

ایرانی قیادت بحران کا شکار

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی قیادت شدید انتشار کا شکار ہے، خصوصاً سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ اسرائیلی حکام، جو ایران کی عسکری صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لیے طویل مہم کے خواہاں ہیں، امریکہ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ایران کی اس پیشکش کو نظرانداز کرے۔ واشنگٹن میں فی الحال اس پیشکش کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا۔

ٹرمپ کا دو ٹوک مؤقف

صدر ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ ایران کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں ’’بہت دیر‘‘ ہو چکی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ایران کی فضائی دفاعی نظام، فضائیہ، بحریہ اور قیادت ’’ختم ہو چکی‘‘ ہے اور امریکہ فیصلہ کن انداز میں جنگ جیت رہا ہے۔ امریکی وزیرِ جنگ Pete Hegseth نے بھی پریس بریفنگ میں کہا کہ ’’دنیا کی دو طاقتور ترین فضائی افواج ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے جا رہی ہیں‘‘ اور آپریشن ’’ایپک فیوری‘‘ کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تہران میں اقتدار کی کشمکش

دوسری جانب، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ حملوں میں یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل تہران کا تاریخی گلستان پیلس بھی متاثر ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اس مقام کو بھی نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ ایرانی علما نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے مشاورت کر رہے تھے۔

رضا پہلوی اور ممکنہ جانشینی

اسی دوران جلاوطن شہزادہ رضا پہلوی نے بیرون ملک مقیم ایرانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی حمایت کے لیے لابنگ تیز کریں اور اسلامی جمہوریہ کے ’’زوال‘‘ تک دباؤ برقرار رکھیں۔ تاہم صدر ٹرمپ نے ان کے حوالے سے زیادہ جوش و خروش کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ وہ ایسے شخص کو ترجیح دیں گے جو اس وقت ایران میں مقبول ہو۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقتول سپریم لیڈر کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو جانشینی کی دوڑ میں سب سے آگے سمجھا جا رہا ہے اور ممکن ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے۔

خطے میں ہلاکتوں کی تعداد 800 سے متجاوز

الجزیرہ کے مطابق ایران اور لبنان میں جاری بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر چکی ہے۔ بیروت کے قریب ایک ہوٹل اور قم میں اسمبلی آف ایکسپرٹس کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ مغربی ایشیا میں جاری یہ تنازع اب ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں ایک طرف جنگی کارروائیاں شدت اختیار کر رہی ہیں اور دوسری جانب پسِ پردہ سفارتی رابطوں کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

19 minutes ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

44 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

2 hours ago