بین الاقوامی

Iran Opposes US-Brokered Caucasus Transit Route: ایران نے امریکی حمایت یافتہ ’’قفقاز راہداری‘‘ کو روکنے کی دی دھمکی، کہا-خطے میں بیرونی مداخلت کے نتائج ہوں گے سنگین

ایران نے قفقاز میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے امن معاہدے کے تحت مجوزہ ٹرانسپورٹ راہداری کو ’’سیاسی غداری‘‘ قرار دیتے ہوئے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی رہبر اعلیٰ کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ تہران یہ راہداری روس کے تعاون کے بغیر بھی روکنے کے لیے تیار ہے، حالاں کہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد ہے۔

علی اکبر ولایتی نے سخت الفاظ میں امریکی عزائم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قفقاز کو ’’99 سال کے لیے کرائے پر لینے والی جائیداد‘‘ سمجھ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ راہداری ٹرمپ کے کرائے کے فوجیوں کے لیے دروازہ نہیں بلکہ ’’قبرستان‘‘ بنے گی۔ واضح رہے کہ اس معاہدے کے تحت آرمینیا کی سرزمین سے گزر کر آذربائیجان کو اس کے علیحدہ علاقے نخیچیوان سے جوڑنے والی راہداری بنائی جائے گی، جسے ’’ٹرمپ روٹ فار انٹرنیشنل پیس اینڈ پروسپیرٹی (TRIPP)‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں امریکہ کو ترقیاتی حقوق دیے گئے ہیں اور یہ راہداری ایران کی سرحد کے قریب سے گزرے گی، جسے ایران نے اپنی سلامتی کے لیے خدشہ قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ خطے میں بیرونی مداخلتوں کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کی سرحد کے قریب ہونے والے تمام منصوبوں میں ’’قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت‘‘ کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب روس نے اس معاہدے کا محتاط انداز میں خیرمقدم کیا ہے، لیکن غیر علاقائی مداخلت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی مسائل کا حل مقامی ممالک کو ہی نکالنا چاہیے۔ روسی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ عمل مشرق وسطیٰ میں مغربی مداخلت جیسے ’’افسوسناک تجربات‘‘ کو دہرائے بغیر مکمل ہو گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

4 hours ago