قومی

Army Chief Warns: Next War Could Happen Soon: ’’دشمن کے ساتھ اگلی جنگ جلد ہو سکتی ہے‘‘، آرمی چیف جنرل اُپیندر دویوی نے کہا- ہمیں اس کے لیے تیاری کرنی ہوگی

ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دویدی نے کہا ہے کہ ملک کو آئندہ کسی بھی وقت جنگ کا سامنا ہو سکتا ہے اور فوج کو ہر ممکنہ چیلنج کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا۔ وہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) مدراس میں فوجی تحقیقی مرکز ’’اگنی شودھ‘‘ (AgniShodh)–انڈین آرمی ریسرچ سیل (IARC) کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ جنرل دویدی نے کہا کہ ’’اگلی جنگ جلد ہو سکتی ہے اور ہمیں اس کے لیے متحد ہو کر تیاری کرنا ہوگی۔‘‘ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں ہندوستان کی مغربی سرحد پر پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

آپریشن سندور: جنگ کی نئی شکل

جنرل دویدی نے خصوصی طور پر حالیہ فوجی کارروائی ’’آپریشن سندور‘‘ کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس میں حکومت نے فوج کو مکمل آزادی دی۔ انھوں نے اسے ایک ’’گرے زون آپریشن‘‘ قرار دیا، یعنی ایسا فوجی اقدام جو روایتی جنگ کے دائرے سے باہر ہو۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم دشمن کے خلاف شطرنج کا کھیل کھیل رہے تھے۔ نہ ہمیں معلوم تھا کہ ان کی اگلی چال کیا ہوگی اور نہ ہی پاکستان کو اندازہ تھا کہ ہم کیا کرنے جا رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی فوج نے غیر متوقع، درست اور برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ جنرل دویدی کے مطابق یہ کامیابی فوج کی حکمتِ عملی، تکنیکی صلاحیت اور حکومت کی جانب سے دی گئی اسٹریٹجک آزادی کا نتیجہ تھی۔

غیر روایتی جنگوں کی تیاری ضروری

فوجی سربراہ نے زور دیا کہ مستقبل میں روایتی جنگوں کے ساتھ ساتھ ’’نان کنوینشنل وارفیئر‘‘ یعنی غیر روایتی جنگی چیلنجز کا سامنا بھی متوقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو صرف سرحدی تنازعات ہی نہیں، بلکہ سائبر وار، معلوماتی جنگ اور دیگر جدید خطرات کا سامنا بھی ہے، جن کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی اشتراک ناگزیر ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

8 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

9 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

9 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

10 hours ago