ایک سینیئر ایرانی عہدے دار نے اتوار کو کہا کہ اب اسرائیل کا کوئی بھی سفارت خانہ محفوظ نہیں اور تہران اسرائیل کے ساتھ محاذ آرائی کو ’جائز اور قانونی حق‘ کے طور پر دیکھتا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یہ بات ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر یحییٰ رحیم صفوی نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے مشتبہ حملے کے بعد کہی۔
حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سات اہلکار جان سے گئے۔ اس حملے کے جواب میں تہران نے جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا تھا۔ایرانی نیوز ایجنسی نے ان نو ایرانی میزائلوں کی تصاویر اور نام شائع کیے ہیں جو اسرائیل پہنچ سکتے ہیں۔ایران کی نیم سرکاری ایجنسی اسنا نے اتوار کو ایک گراف شائع کیا جس میں نو مختلف قسم کے ایرانی میزائل دکھائے گئے ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے مشیر یحیٰی رحیم صفاوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اسرائیل کے ساتھ تصادم کو جائز اور قانونی حق کے طور پر دیکھتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے مشیر نے مزید کہا کہ شام میں گذشتہ ہفتے اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پرحملہ کیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے 2 کمانڈروں سمیت 7 ارکان شہید ہوئے تھے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جوابی حملے کے خطرات پر اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…