بین الاقوامی

Israel-Hamas War: اسرائیل کی بمباری بند نہ ہوئی تو اس جنگ کا جو بھی نتیجہ نکلے، اس کی شکل و صورت دونوں بدل جائیں گی۔ کیونکہ پھر جنگ کئی محاذوں پر کھل سکتا ہے:ایران

Israel-Hamas War: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان 12 اکتوبر کی شام دیر گئے بیروت پہنچے۔ ایران کے وزیر خارجہ کا استقبال لبنانی حکام کے ساتھ حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے نمائندوں نے کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر جاری جارحیت، جنگی جرائم اور محاصرے کی وجہ سے دوسرا محاذ کھولنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ امیرعبداللہیان نے کہا کہ اگر غزہ پر اسرائیل کی بمباری بند نہ ہوئی تو اس جنگ کا جو بھی نتیجہ نکلے، اس کی شکل و صورت دونوں بدل جائیں گی۔ کیونکہ پھر جنگ کئی محاذوں پر کھل سکتا ہے۔ اس سے قبل امیرعبداللہیان عراق کا دورہ کر چکے ہیں۔ وہاں انہوں نے وزیراعظم محمد شیعہ السودانی سے ملاقات کی۔

غزہ پر بربریت بند کرو

ایران کے وزیر خارجہ حسین نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری ظلم و بربریت، جنگی جرائم اور محاصرہ جو کھلے عام انسانیت کا قتل کر رہا ہے۔ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر اس کو جلد نہ روکا گیا تو ایک اور محاذ کھلے  گا، کھلنے کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

ایران کی اسرائیل کو دھمکی

اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔ یہ دیکھ کر ایران حیران رہ گیا۔ اور اب ایران نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر جاری حملے بند نہ کیے تو اسے دوسرے محاذ پر بھی ملوث ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ یہ جنگ مزید پھیل سکتی ہے۔

فلسطین کی تنظیم حماس نے 7 اکتوبر بروز ہفتہ اسرائیل پر زبردست حملہ کیا تھا اور صرف 20 منٹ کے اندر پانچ ہزار راکٹ فائر کرکے پوری دنیا میں اسرائیل کے سیکیورٹی نظام کی پول کھول کررکھ دی۔ حماس نے سب سے پہلے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ داغے۔ پھر اس کے جنگجو اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوئے اور جنگ شروع کردی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

52 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

4 hours ago