نئی دہلی :امریکی وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ حال ہی میں دوسری بار ماں بنی ہیں۔ انہوں نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے، جس کا نام ویویانا عرف “ویوی” رکھا گیا ہے۔ کیرولین نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نومولود بیٹی کی آمد کی خبر شیئر کی، جس پر انہیں دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہوئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ مدرز ڈے کے موقع پر مختلف ممالک میں ایرانی سفارت خانوں نے ان کی پوسٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں پر سخت تنقید کی۔انڈونیشیا میں ایرانی سفارت خانے نے کیرولین کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا، “ہر بچے کو ماں کی گود نصیب ہونی چاہیے، لیکن ہر ماں کو اپنے بچے کو سینے سے لگانے کا موقع نہیں ملتا۔ یہ ایک ایسا دردناک المیہ ہے، جسے دنیا کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔”
اسی طرح حیدرآباد میں ایرانی سفارت خانے نے مبینہ طور پر میناب اسکول پر ہوئے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “مبارک ہو، ایرانی روایت کے مطابق بیٹی والدین کے لیے خدا کا تحفہ ہوتی ہے۔ لیکن ہم آپ کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ آپ کی فوج نے میناب اسکول کو دو مرتبہ نشانہ بنایا، جہاں 168 طلبہ مارے گئے۔ ایک غمزدہ ماں کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کا صرف ایک جوتا ملا، جبکہ جسم کا کوئی نشان تک نہیں ملا۔”جنوبی افریقہ میں ایرانی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا، “جب آپ کی بیٹی بڑی ہو کر تاریخ پڑھے گی تو اسے شرمندگی ہوگی کہ آپ نے تاریخ کی سب سے نفرت زدہ حکومتوں میں سے ایک کی خدمت کی۔ آپ کے ہاتھ میناب کے بچوں سمیت کئی معصوم افراد کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔”
آرمینیا میں ایرانی سفارت خانے نے بھی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے لکھا، “آپ کو مبارکباد۔ بچے معصوم اور پیارے ہوتے ہیں۔ میناب اسکول میں جن 168 بچوں کو آپ کے حکمرانوں نے مارا اور آپ نے اس کی حمایت کی، وہ بھی بچے ہی تھے۔ جب آپ اپنی بیٹی کو گلے لگائیں تو ان ماؤں کے بارے میں بھی سوچیں جنہوں نے اپنے بچے کھو دیے۔”واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کیا گیا تھا۔ ایرانی سرکاری میڈیا اور مقامی رپورٹس کے مطابق اس کارروائی میں میناب کے ایک ایلیمنٹری اسکول کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق اس حملے میں کم از کم 175 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں بڑی تعداد 7 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کی تھی۔
دوسری جانب کیرولین لیوٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا، “یکم مئی کو ویویانا عرف ویوی ہمارے خاندان کا حصہ بنی اور ہمارا دل محبت سے بھر گیا۔ وہ مکمل طور پر صحت مند ہے اور اس کا بڑا بھائی اپنی نئی چھوٹی بہن کے ساتھ خوشی سے وقت گزار رہا ہے۔ ہم اپنی اس نئی خوشی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ میری حمل کے دوران دعا کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ، میں نے واقعی ان دعاؤں کو محسوس کیا۔ خدا کا فضل ہمیشہ قائم رہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو
پولیس نے نوٹس میں کہا ہے کہ کناٹ پلیس میں بڑی تعداد میں دکانیں، شوروم،…
بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…
گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…
۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…
بدھ کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…