بین الاقوامی

Strait of Hormuz: اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، ایران کی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے اٹھایا بڑا قدم

تہران: ایران نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کے جاری رہنے کے بعد ہفتہ کو آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق، یہ فیصلہ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے کیا گیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق ڈیجیٹل طور پر دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت (MoU) کی پہلی شق پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ایران نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کو جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ’’دشمن کی وعدہ خلافی‘‘ کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ایران کی مزید اقدامات کی وارننگ

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش اس کا پہلا ردعمل ہے اور اگر مفاہمتی معاہدے کی مزید خلاف ورزیاں ہوئیں تو آئندہ مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مخالف فریق کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ ایران نے امریکہ پر بھی الزام عائد کیا کہ اس نے معاہدے کی پہلی شق پر عمل درآمد نہ کرکے بداعتمادی اور وعدہ خلافی کا مظاہرہ کیا ہے۔

حملے حزب اللہ کی خلاف ورزیوں کا جواب

دوسری جانب اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ جنوبی لبنان میں تازہ فضائی حملے حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کے مطابق حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر 50 سے زائد راکٹ حملے کیے، جس کے بعد راکٹ لانچنگ مقامات، اسلحہ کے گوداموں اور کمانڈ سینٹروں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے، تاہم اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو لاحق کسی بھی خطرے کو ختم کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھے گا۔

حزب اللہ کا ردعمل، ہلاکتوں میں اضافہ

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں پیش قدمی کرنے والی اسرائیلی افواج کو نشانہ بنایا، تاہم اس کا دعویٰ ہے کہ وہ جمعہ کی دوپہر سے جنگ بندی کی پابندی کر رہی ہے۔ ادھر جنوبی لبنان کے نبطیہ ضلع میں جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے، جن میں ایک لبنانی فوجی بھی شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

15 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

43 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago