ٹورنٹو کے سکاربورو میں جمعہ کی رات دیر گئے 7 مارچ ایک اجتماعی فائرنگ میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ پروگریس ایونیو اور کارپوریٹ ڈرائیو کے قریب رات 10:30 بجے کے قریب پیش آئی۔ پولیس حکام کے مطابق اس واقعے کے دوران ایک پب کے قریب متعدد افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
قابل ذکربات یہ ہےکہ فائرنگ کے واقعے کے بعد زخمی ہونے والوں کی حالت ابھی واضح نہیں ہے۔ پولیس اور ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی ،تاکہ علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے اورزخمیوں کو امداد فراہم کی جا سکے۔
ملزم کی تلاش جاری ہے
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمین فرار ہیں اور پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔ حملہ آور کی شناخت حملے کے محرکات یا حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہوسکی ہے ۔ علاقے
کے رہنے والے سے گزارش ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔
فائرنگ کے واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اس وقت سڑکوں پر عام لوگوں سے زیادہ پولیس نظر آرہی ہے۔
ٹورنٹو کے مارخم میں فائرنگ
ٹورنٹو کے مارخم میں جمعہ 7 مارچ کو ایک گھر میں فائرنگ سے ایک 20 سالہ خاتون ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ یارک ریجنل پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی صبح 6:30 بجے ہائی وے 48 اور کیسل مور ایونیو کے قریب سولس روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا۔ کیون نیبریجا کے مطابق ایک شوٹنگ کال کا جواب دینے والے افسران نے دو بالغ افراد کو گولی لگنے سے زخمی حالت میں پایا گیا۔ مرنے والی خاتون کی شناخت 20 سالہ نیلاکشی رگوتاس کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے ٹراما سینٹر لے جایا گیا اور تھوڑی دیر بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
بھارت ایکسپریس
اس موقع پر شہریوں کو ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے پر پدم…
خود انحصاری اور اختراع پر مبنی ہندوستان کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، کانکلیو…
ریاستی حکومت کا کہنا ہے ہندو-سندھی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ہندوستان…
آپریشنل ری نیوایبل انرجی صلاحیت میں 30 فیصد اضافہ، بھارت میں سب سے بڑی کمپنی…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے 26 اپریل کو دیر رات ہزاروں مبینہ…
سپریم کورٹ نے سڑک حادثے کے متاثرین کے لیے کیش لیس ٹریٹمنٹ پلان بنانے میں…