بین الاقوامی

Indian jailed in Dubai for not returning Rs 1.2 crore wrongly deposited in his account:اکاؤنٹ میں غلط طریقے سے جمع کیے گئے 1.2 کروڑ روپے واپس نہ کرنے پر ہندوستانی کو دبئی میں جیل

Indian jailed in Dubai for not returning Rs 1.2 crore wrongly deposited in his account:دبئی کی عدالت نے ایک ہندوستانی شخص کو ا سکے  اکاؤنٹ میں غلطی سے جمع کرائے گئے 1.2 کروڑ روپے واپس نہ کرنے پر ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ دی نیشنل کے مطابق، دبئی کی فوجداری عدالت نے اس شخص کو اتنی ہی رقم کا جرمانہ ادا کرنے اور سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔ مجرم نے عدالت کو بتایا کہ اسے رقم کی منتقلی کی اطلاع ملی، لیکن یہ نہیں معلوم کہ رقم کہاں سے آئی۔

اس نے کہا کہ اس رقم سے میں نے اپنا کرایہ اور خرچہ ادا کیا۔

ایک کمپنی نے مجھ سے رقم واپس کرنے کو کہا، لیکن میں نے انکار کر دیا، کیونکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ رقم اس کی ہے یا نہیں، دی نیشنل نے اس شخص کے حوالے سے بتایا۔

یہ بھی پڑھیں۔

Dubai:دبئی عمارت  سے گرکر پانچ سالہ ہندوستانی نژاد بچی کی موت

رقم ایک میڈیکل ٹریڈنگ کمپنی نے منتقل کی تھی۔

میڈیکل ٹریڈنگ کمپنی کے ایک اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ غلطی سے رقم کمپنی کے اکاؤنٹ سے ملتے جلتے دوسرے اکاؤنٹ میں جمع ہوگئی۔

ملزمان نے رقم واپس کرنے سے انکار کیا تو کمپنی نے واقعے کی اطلاع الرفاہ پولیس اسٹیشن کو دی۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے ان پر غیر قانونی طور پر رقم وصول کرنے کا الزام لگایا۔

سزا یافتہ شخص نے فیصلے کے خلاف اپیل کر رکھی ہے اور آئندہ ماہ سماعت متوقع ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Afreen Waseem

Recent Posts

Truck Runs over Students in Pune: پونے میں کالج کے باہر تیز رفتار ٹرک نے طلبہ کو کچلا، تین کی موت، دو شدید زخمی

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو…

55 minutes ago

Central Cabinet Approval: وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی 4288 کروڑ روپے کی لاگت سے کامراجار بندرگاہ پر دوسرے کنٹینر ٹرمینل کو منظوری

اس منصوبے کا مقصد چنئی۔اینور کے صنعتی اور اقتصادی خطے کے علاوہ جنوبی ہندوستان کے…

1 hour ago

’’ہمیں گمراہ نہ کریں‘‘، مسافرخانہ معاملے میں ہائی کورٹ کی درخواست گزاروں کوپھٹکار، نماز پڑھنے کی مانگ رہے تھے اجازت

مسافر خانہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد…

2 hours ago