بین الاقوامی

ہندوستانی سفارت خانے کی نئی ایڈوائزری جاری

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری ہے۔ روس نے کریمیا پل پر دھماکے کے بعد یوکرین پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ دارالحکومت  کیو  سمیت تمام شہروں میں بمباری جاری ہے۔ دریں اثنا، ہندوستانی سفارت خانے نے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو ہندوستانی اب بھی یوکرین میں رہ رہے  ہیں۔ وہ فوری طور پر یوکرین چھوڑ دیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک ہفتے میں یہ دوسری ایڈوائزری ہے۔

نئی ایڈوائزری میں بھارت نے کیا کہا؟

25 اکتوبر  بروز منگل جاری کردہ تازہ ترین ایڈوائزری میں، ہندوستانی سفارت خانے نے کہا، “19 اکتوبر کو سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے تسلسل میں، یوکرین میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دستیاب ذرائع کے ساتھ فوری طور پر یوکرین چھوڑ دیں۔”

اس کے ساتھ ہی ہندوستانی سفارت خانے نے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانی لوگ سرحد عبور کرتے وقت کسی بھی مدد کے لیے ان فون نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

+380933559958

+380635917881

+380678745945

اس سے قبل جاری کردہ ایڈوائزری میں ہندوستانیوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ بگڑتی ہوئی سیکورٹی صورتحال اور خطرے کے پیش نظر ملک چھوڑ کر یوکرین کا سفر نہ کریں۔ جس کے بعد کچھ ہندوستانی شہری یوکرین چھوڑ گئے۔

آخر کیوں پڑ رہی اس ایڈوائیزری کی ضرورت؟

تازہ ترین ایڈوائزری روس کے اس دعوے کے درمیان سامنے آئی ہےجس میں یوکرین اپنی سرزمین پر ‘ڈرٹی بم’ استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم یوکرائنی حکام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

کیا ہے” ڈرٹی بم”؟

‘ڈرٹی بم’ تابکار عناصر کو منتشر کرنے والے آلے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ بم پرانے ہتھیاروں کی طرح ہیں۔ یہ ایٹمی ہتھیاروں سے سستے اور کم خطرناک ہیں۔ اس میں ڈائنامائٹ کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ تابکار مادے رکھے جاتے ہیں۔ دھماکے کے بعد وہ چاروں طرف پھیل جاتے ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

Kamal Maula Mosque ASI Survey: مسجد کمال مولا میں اے ایس آئی سروے سے تنازعہ، کھدائی میں بڑی تعداد میں مورتیاں ملنے کا دعوی

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں متنازعہ کمال مولا مسجد-بھوج شالا پر اے ایس آئی کے…

5 hours ago

آسٹریا نے کردیا کمال، 2 اوور میں جیت کے لئےچاہئے تھے 61 رن، میدان میں کپتان عاقب اقبال نے مچادیا ’طوفان‘

آسٹریا کی ٹیم نے غیریقینی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنوں کا ہدف محض…

5 hours ago

راجیو کمار پھر بنے مغربی بنگال کے ڈی جی پی، لوک سبھا الیکشن کے دوران الیکشن کیشن نے دیا تھا ہٹانے کا حکم

راجیوکمارکو ایک بارپھرمغربی بنگال کا ڈی جی پی مقررکیا گیا ہے۔ لوک سبھا الیکشن سے…

6 hours ago

Amritpal Singh News: جیل میں بند ایم پی امرت پال سنگھ نے لوک سبھا اسپیکرکو لکھا خط، جانئے کیا کہا؟

امرت پال سنگھ نے 5 جولائی کو لوک سبھا رکن کے طور پرحلف لیا تھا۔…

6 hours ago