-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ ایک سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام پر غور کر رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ اس طرح کے تبادلے کے طریقوں پر پہلے ہی کام ہو چکا ہے۔ اسی طرح کی پہل بھوٹان اور نیپال کے لیے بھی شروع کی جا سکتی ہے۔
بنگلہ دیش کے ساتھ فریم ورک شراکت داری، کاروباری تعلقات اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان اور پڑوسی ممالک کے 50 اسٹارٹ اپس کی وسیع پیمانے پر مدد فراہم کرے گا۔
حال ہی میں ہندوستان اور بنگلہ دیش نے اپنے تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرتے ہوئے ’50 اسٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام’ شروع کیا۔ اس پروگرام کے تحت بنگلہ دیش سے پچاس اسٹارٹ اپ اور ہندوستان کے پچاس اسٹارٹ اپ ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کریں گے اور باہمی تعاون کو وسعت دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 50 اسٹارٹ اپس کے ایکسچینج پروگرام کے تحت دس اسٹارٹ اپ کمپنیوں کا پہلا گروپ 8 سے 12 مئی تک ہندوستان کے کامیاب پانچ روزہ دورے کے بعد ڈھاکہ واپس پہنچ گیا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپ بہت سے مختلف شعبوں سے آتے ہیں۔ ان میں ای کامرس، صحت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، توانائی، تعلیم اور مہارت کی ترقی سے متعلق اسٹارٹ اپ شامل ہیں۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…