قومی

Sarojini Nagar Sports League: لکھنؤ کی سب سے بڑی کرکٹ چمپئن شپ: سروجنی نگر کرکٹ چمپئن شپ اسپورٹس لیگ کا فائنل آج

سروجنی نگر کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ بدھ  24 مئی کو جئے جگت پارک  لکھنؤ میں  کھیلا جائےگا۔ ٹورنامنٹ کا اختتامی تقریب کا انعقاد شام چار بجے جئے جگت پارک  لکھنؤ میں منعقد کیا جائے گا۔ فائنل انڈر 25 دیہی اور انڈر 25 اربن لیگ کے فاتحین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سروجنی نگر کے ایم ایل اے راجیشور سنگھ کے ذریعہ شروع کیے گئے اس ٹورنامنٹ کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینا ہے-  اس ٹورنامنٹ میں 200 ٹیموں  کے بیچ مقابلہ ہوا ہے۔

گزشتہ 47 دنوں سے چل رہے اس ٹی 10 چمپئن شپ میں اب تک 188 میچ کھیلے گئے ، 200 ٹیموں کے بیچ مقابلہ ہوا، اس میں ٹورنامنٹ میں 3500نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کا جوہر دکھایا ہے۔  اس ٹورنامنٹ میں پہلا مقابلہ انڈر 25 دیہی کے گوری کرکٹ یوتھ کلب  اور بے ہٹا کرکٹ یوتھ کلب کے بیچ ہوگا۔ دوسرا مقابلہ انڈر 25 شہری مہاکال 11 اور لکھنئونواب ہندنگراورتیسرا مقابلہ  ا نڈر 19 میں آدرش انڈیا مانسٹری اور پی بی اس این انٹر کالج کے بیچ کھیلا جائےگا۔ اس کے بعد فائنل مقابلہ انڈر 25 دیہی کے فاتح ٹیم  اور انڈر 25 شہری کی فاتح ٹیم  کے بیچ کھیلا جائے گا۔

فاتح ٹیم کو 50 ہزار اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے دئے جائیں گے

اختتامی تقریب میں مرکزی وزیر کوشل کیشور، آلہ آباد ہائی کوٹ کے جسٹس عطار الرحمن  مسعودی، لکھنؤ کی میئر سشما کھرک وال، اور اے سی ایس (اسپورٹس) نونیت سہگل نے اس پروگرام میں شرکت کی۔۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago